![]() |
کیا ’’شیر ‘‘پھر حکومت بنانے جا رہا ہے۔۔؟ میں پشاور تک لوگوں سے مل کر آیا ہوں ۔۔حامد میر نے مسلم لیگ کو الیکشن کا فاتح قرار دیدیا
اسلام آباد : پشاور تک گیا ہوں اور میں نے لوگوں سے بات کی ہے، مسلم لیگ ن کا ووٹر ہے وہ اب بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے اور آپ دیکھیں گے کہ اگر الیکشن پچاس فیصد بھی صاف اور شفاف ہو گیا تو آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ووٹرز شیر کو ووٹ دیں گے اور عام انتخابات میں شیر ہماری توقع سے زیادہ ووٹ لے لے گا، فیصلہ سنانے میں تاخیر کرنے پر عدالت کےحوالے سے عوام میں غلط پیغام اور غلط تاثر گیا ہے اکثر لوگ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ
جج محمد بشیر بھی شاید فیصلے کے ہی انتظار میں تھے اسی لیے فیصلے میں بار بار تاخیر ہوئی ، ان خیالات کا اظہار معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن پچاس فیصد بھی صاف اور شفاف ہو گیا تو مسلم لیگ ن کے ووٹرز شیر کو ووٹ دیں گے اور عام انتخابات میں شیر ہماری توقع سے زیادہ ووٹ لے لے گا۔ مسلم لیگ ن کے انتخابی امیدوا بے شک ٹوٹ گئے ہیں لیکن میں لوگوں میں گھوم پھر کر آیا ہوں، میں پشاور تک گیا ہوں اور میں نے لوگوں سے بات کی ہے، میں آپ کو بتا دوں کہ مسلم لیگ ن کے انتخابی اُمیدوار بے شک کمزور ہیں
لیکن جو مسلم لیگ ن کا ووٹر ہے وہ اب بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیہ کو کائونٹر کرنے کیلئے ایک بیانیہ جو میڈیا نے مل کر بنایا ہے کہ نواز شریف بڑا کرپٹ آدمی ہے، نواز شریف پر الزامات ہیں، لیکن یہ سب جس طریقے سے ہو رہا ہے مثلاً آج جس طریقے سے عدالت نے فیصلہ سنایا ہے اور جس طرح فیصلے کے اعلان میں تاخیر کی گئی ہے کیا اس طرح عدالتیں فیصلہ سناتی ہیں؟ عدالت نے ایک متنازعہ فیصلہ سنایا ہے۔فیصلہ سنانے میں تاخیر کرنے پر عدالت کے حوالے سے عوام میں غلط پیغام اور تاثر گیا ، جس طریقے سے عدالت میں فیصلہ سنایا گیا ہے اس نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ اکثر لوگ کہہ رہے ہیں کہ جج محمد بشیر بھی شاید فیصلے کے ہی انتظار میں تھے اسی لیے انہیں فیصلے میں بار بار تاخیر کرنا پڑی۔
|

0 Comments