ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے دائر درخواست خارج

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے دائر درخواست خارج



چیف جسٹس آف پاکستان نے ثاقب نثار نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے دائر درخواست خارج کردی ۔
عدالت نے عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے دائردرخواست خارج کردی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایسا کام نہ کروائیں جو ہماری حدود سے باہر ہو۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ کی واپسی کا معاملہ دائرہ اختیارمیں نہیں آتا، کسی آزاد ملک کو ہدایات کیسے دے سکتے ہیں؟ امریکی حکومت حکم نامہ پھینک دے تو کیا عزت رہ جائیگی؟ عافیہ صدیقی کیلئے حکومت اورعدالتیں کچھ نہیں کرسکتیں۔
واضح رہے کہ عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے سے متعلق درخواست ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

Post a Comment

0 Comments