مجھے اتنی سیکورٹی دی جائے کہ ۔۔۔۔۔عائشہ احد نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کر ڈالا

مجھے اتنی سیکورٹی دی جائے کہ ۔۔۔۔۔عائشہ احد نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کر ڈالا



لاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولیس کی طرف سے دی جانے والی سیکیورٹی کا عائشہ احد نے کم قرار دے دیا، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر عائشہ احد کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے، سکیورٹی اہلکاروں کے گھر پہنچے پر عائشہ نے ان سے کہا کہ اسے حمزہ شہباز شریف


جتنی سکیورٹی دئ جائے ، دوسری طرف انوسٹیگیشن پولیس تاحال عائشہ احد کا بیان ریکارڈ نہیں کیا م تفتیشی افسران آج اب کے گھر بیان ریکارڈ کرانے جائیں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے عائشہ احد پر تشدد کے الزام میں حمزہ شہبازاور دیگر ملزموں کیخلاف مقدمہ کرنے کا حکم اور آئی جی پنجاب کو عائشہ احد کوتحفظ فراہم کرنے کاحکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عائشہ احد کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عائشہ احد اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔کیس کی سماعت کے موقع پر عائشہ احد نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے اور اس کی بیٹی کو حمزہ شہباز سے خطرہ ہے۔


جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے حمزہ شہباز کو ایک بجے عدالت میں طلب کرلیا اور حکم میں کہا کہ حمزہ شہباز جہاں کہیں ہیں عدالت میں پیش ہوں،چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی شہباز شریف کو فون کرکے حمزہ شہباز کی پیشی کو یقینی بنوائیں۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کسی کی جان خطرہ میں نہیں دیکھ سکتے اورآئی جی صاحب میرے حکم پر گھبرا کیوں جاتے ہیں۔


چیف جسٹس نے عدالت میں موجود خواجہ سلمان رفیق سے پوچھا کہ بتائیں حمزہ شہباز کدھر ہے۔جس پرخواجہ سلمان رفیق نے جواب دیا میرے علم میں نہیں،تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سارا دن ان کے ساتھ پھرتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے پتہ نہیں۔ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز بیرون ملک ہیں اور تین سے چار روز میں واپس آجائیں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے عائشہ احدپرتشددسے متعلق عدالتی فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے پراظہاربرہمی کیا اوراستفسار کیا کہ سیشن کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کاحکم دیاتھا،عملدرآمدکیوں نہیں ہوا؟چیک کریں کیاسیشن کورٹ کاآرڈرہائیکورٹ نے معطل کیاہے؟۔ سیشن کورٹ کاحکم معطل نہیں ہواتوآج ہی درخواست کے مطابق مقدمہ درج کریں۔عدالت نے درخواست میں نامزد ملزمان کیخلاف آج ہی مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا، درخواست میں حمزہ شہباز، رانا مقبول، مقصودبٹ، راناعلی،عمران ودیگرکوفریق بنایاگیاہے،عدالت نے عائشہ احد کیخلاف کارروائی کاریکارڈ بھی چھ جون تک پیش کرنے کاحکم دے دیا،عدالت نے کہا ہے کہ آگاہ کیاجائے آج تک مقدمہ درج نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں کون کون شامل ہیں۔بعد ازاں چیف جسٹس نے عائشہ احد کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت انتیس جون تک ملتوی کردی۔بعد ازاں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر حمزہ شہبازکی مبینہ اہلیہ عائشہ احد نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ ہوگیاجو سات سالوں میں نہ ہوا،ساڑھےسات سال بعد حمزہ شہبازکیخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم دیا گیا،آج انصاف کابول بالاہواہے،قوم کی بیٹیوں سےکہوں گی کہ سپریم کورٹ پہنچیں،عدلیہ واقعی آزاد ہے،تبدیلی آرہی ہے،خدا کاجتناشکراداکروں کم ہے۔


Post a Comment

0 Comments