![]() |
شاہد خاقان عباسی کو مشتعل افراد نے گھیر لیا، شدید نعرے بازی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لینے کے دینے پڑگئے۔ کہوٹہ پہنچنے پر مظاہرین نے شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔
مشتعل افراد نے ووٹر کو عزت دو اور گو عباسی گو عباسی گو کے نعرے لگائے۔
پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان نے کافی دیر تک راستہ روکے رکا۔ پولیس کی مداخلت پر شاہد خاقان عباسی کو راستہ ملا۔
سابق وزیراعظم اپنے حلقے میں انتخابی مہم چلانے آئے تھے۔ اس موقع پر، ن لیگ کے کارکنوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر انکا استقبال کیا۔
مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے پچھلے پانچ سال میں حلقے کو نظرانداز کیے رکھا۔
موجودہ حلقہ بندیوں کے تحت، چوہدری نثار علی خان کے حلقے کا کچھ حصہ انکے حلقے میں شامل ہوگیا ہے
|

0 Comments