تحریک انصاف کا یہ اہم رہنما ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے اور بلیک میل کر رہا ہے ؟

تحریک انصاف کا یہ اہم رہنما ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے اور بلیک میل کر رہا ہے ؟ مجاہد آفریدی کے ہاتھوں قتل ہونے والی عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی نے الزام عائد کر دیا



لندن (ویب ڈیسک) کوہاٹ میڈیکل کالج کی مقتول طالبہ عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی نے لندن میں انٹرویو میں کہا ہے کہ مجاہد آفریدی کی فیملی معاملہ ختم کرنے کیلئے دبائو ڈال رہی ہے۔ پی ٹی آئی کوہاٹ کے صدر آفتاب عالم کیس ختم کرنے کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں۔ ہماری سپورٹ کرنے والوں کو پیسوں کی آفرز کی جا رہی ہیں، لوگوں کو دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔


دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سپریم کورٹ میں کوہاٹ کی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت، سنا تھا کہ پشتون بڑے غیرت مند ہوتے ہیں، کیا پشتون چھپ کر بیٹھ سکتے ہیں، بچی کو مارا اور خود چھپ کر بیٹھ گئے، بھتیجے کو کیوں بھاگنے دیا، اگر آپ کی حکومت نے اثر ہونے کی کوشش کی تو کیس کے پی کے سے منتقل کر دینگے، آفتاب عالم بھتیجے کو لیکر آئو ، اگر آپ اپنے بھتیجے کو لائیں گےتو آپ کی عزت ہو گی، بہادری میں نام بھی اونچا ہو گا، ہم حفاظتی ضمانت دینے کو تیار ہیں، مفرور قاتل کےچچا تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم سے چیف جسٹس کا مکالمہ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کوہاٹ کی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے مفرور قاتل مجاہد آفریدی کے چچا آفتاب عالم جو کہ تحریک انصاف کوہاٹ کے ضلع صدر ہیں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سنا تھا پشتون بڑے غیرت مند ہوتے ہیں، کیا پشتون چھپ کر بیٹھ سکتے ہیں، بچی کو مارا اور خود چھپ کر بیٹھ گئے، بھتیجے کو کیوں بھاگنے دیا، اگر آپ کی حکومت نے اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو کیس کے پی کے سے منتقل کر دینگے، چیف جسٹس نے آفتاب عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب عالم اپنے بھتیجے کو لیکر اائو، اگر آپ اپنے بھتیجے کو لایئں گے تو آپ کی عزت ہو گی، برادری میں نام بھی اونچا ہو گا۔ ہم حفاظتی ضمانت دینے کو تیار ہیں ، کیا ہم اتنے بے حس ہو گئے ہیں کہ خواتین کیساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments