افسوسناک خبر: صوبہ پنجاب کا اعلیٰ سرکاری افسر ٹریفک حادثے میں جاںبحق
اوکاڑہ (ویب ڈیسک) ممبر پبلک سروس کمیشن پنجاب (ر) وفاقی سیکرٹری مواصلات محمد ارشد بھٹی روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق (ر)وفاقی سیکرٹری مواصلات محمد ارشد بھٹی لاہور سے اپنے آبائی شہر بوریوالا آرہے تھے کہ ان کی کار اوکاڑہ بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث
درخت سے ٹکرا گئی جس میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے،حادثے میں ان کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا جسے سی ایم ایچ اوکاڑہ ہسپتال میں داخل کروادیا گیا مرحوم محمد ارشد بھٹی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور سول سیکرٹریٹ لاہور میں اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں آج کل وہ ممبر پبلک سروس کمیشن تھے ۔ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر عبدالغفور بھٹی مرحوم کے صاحبزادے اور ریٹائرڈ میڈیکل سپر یٹنڈنٹ تحصیل ہسپتال عبدالروف بھٹی کے بھتیجے تھے۔ مرحوم کے سوگواران میں بیوہ ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں مرحوم کی میت کو تدفین کے لیے لاہور روانہ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ارشد بھٹی کا تعلق ڈی ایم جی آٹھویں کامن گروپ سے تھا. ارشد بھٹی 1992 میں ڈی سی اوکاڑہ بھی رہ چکے ہیں۔دوسری جانب خبر کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں کار مکمل تباہ ہو گئی کار میں سوار ارشد بھٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کے ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی اوکاڑہ ڈاکٹر ارشاد اور ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی بھی ہسپتال پہنچے اور حادثہ کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ۔
Social Plugin