وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے اور اسمبلیاں توڑنے کی پیش کش کردی۔۔۔۔نامور صحافی کا تہلکہ خیز انکشافلاہور(ویب ڈٰسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے اور اسمبلیاں توڑنے کی پیش کش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ دنوں رائیونڈ میں
ہونے والے ن لیگ کےاجلاس میں کئی خطرناک باتیں کی گئیں۔اس اجلاس کے دوران نواز شریف اور مریم نواز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کارگردگی سے بھی نالاں دکھائی دیے۔ اس تمام صورتحال میں شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے اور اسمبلیاں توڑنے کی پیش کش کردی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف سمجھتے ہیں کہ ان کا دفاع بھرپور انداز میں نہیں کیا جا رہا تو پھر وہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔ جبکہ وہ قومی اور تمام صوبائی اسمبلیاں بھی وقت سے پہلے توڑنے کیلئے تیار ہیں۔ تاہم شاہد خاقان عباسی کو اس حوالے سے نواز شریف نے کسی قسم کی واضح ہدایت جاری نہیں کی۔ واضح رہے کہ قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کی مدت 31 مئی کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد اختیارات نگران حکومتوں کو منتقل ہو جائیں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز نے رائیونڈ اجلاس کے دوران رہنماوں سے گرفتاری کی صورت میں افراتفری پھیلا کر پوراملک بند کروانے کا حلف لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے، کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چوہدری غلام حسین کا دعوی ہے کہ گزشتہ دنوں رائیونڈ میں ہونے والے ن لیگ کے اجلاس میں کئی خطرناک باتیں کی گئیں۔ نواز شریف اور مریم نواز نے رائیونڈ اجلاس کے دوران رہنماوں سے گرفتاری کی صورت میں افراتفری پھیلا کر پورا ملک بند کروانے کا حلف لے لیا ہے۔ رہنماوں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ ان کی گرفتاری کی صورت میں کسی صورت خاموش نہ بیٹھیں۔ جبکہ اس تمام صورتحال کو دیکھ شہباز شریف پریشانی کے عالم میں بالکل خاموش بیٹھے رہے۔(م،ش)
Social Plugin