ملتان کی یہ خوبصورت ترین اداکارہ اور پرفارمر دراصل کون ہے جس کے ساتھ تصویر بنوانا ہر کوئی فخر کی بات سمجھتا ہے

ملتان(ویب ڈیسک) ملتان کے دو تھیٹروں پر ایک بار پھر خواجہ سرائوں نے اپنی پرفارمنس کی بدولت مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ،بابر تھیٹر میں ڈرامہ بالی جٹی میں مہک ملک جلوہ گر ہوئی جسے دیکھنے کیلئے جنوبی پنجاب سے اسکے مداح تھیٹر آئے پہلے روز شو کیلئے اضافی سیٹیں لگائی گئیں، اسی طرح سٹارلٹ تھیڑ پر ہارر ڈرامہ ڈر بھی بزنس کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہا جس میں ریمل علی نے پہلی بار ملتان سٹیج پر کام کرکے اپنی پرفارمنس سے شائقین کی توجہ حاصل کرلی ۔ اس موقع پر مہک ملک نے بتایا وہ اداکارہ انجمن کی مداح ہے اور ان کی فلمیں دیکھ کر رقص پر عبور حاصل کیا جبکہ میڈم نورجہاں اور عطا اﷲ عیسیٰ خیلوی کے گیت پسند ہیں اس لئے زیادہ تر ان کے گیتوں پر پرفارم کرتی ہوں۔ ریمل علی نے بتایا دو فلموں میں آئٹم سانگ ریلیز ہو چکے ہیں جبکہ آنیوالی فلم سات دن محبت ان میں اہم کردار ادا کر رہی ہوں۔ ان کا کہنا تھا فلمسٹار نرگس کی مداح ہوں دبئی میں ایک تقریب کے دوران بھارتی پروڈیوسر نے اپنی فلم میں کام کرنے کی آفر بھی کی لیکن میں اپنے ہی ملک کی فلم میں کام کرنا پسند کروں گی۔