لڑکی ساتھ ہو گی تو تلاشی نہیں ہو گی

لڑکی ساتھ ہو گی تو تلاشی نہیں ہو گی ۔۔۔۔ لاہور کی اہم ترین شاہراہ پر کل دو لڑکے ایک لڑکی سمیت گرفتار ہوگئے ، ان کا جرم کیا نکلا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں






لاہور(ویب ڈیسک)جوہرٹاؤن میں پولیس ریسپانس یونٹ(پیروفورس) نے دورانِ چیکنگ مشکوک کار سے 30کلو چرس برآمدکر کے خاتون سمیت 3ملزمان گرفتارکر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ریسپانس یونٹ نے جوہرٹاؤن کے علاقہ میں ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیورنے رکنے کی بجائے گاڑی بھگا دی جس پرپولیس نے






تعاقب کرکے کار کو روک لیا۔ دورانِ تلاشی کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 30کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے کار سوار ملزمان شمائلہ، عثمان اور طارق کو منشیات سمیت کارروائی کے لیے تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے پیرو 108کی تمام گارد کو تعریفی اسناد دینے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سےقبل پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور مہم جاری ، سوا کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم کیخلاف زیردفعہ 9/Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے بتایا کہ گزشتہ روز پولیس نے احمد علی کو گرفتار کر کے اس سے 1190گرام چرس برآمد کر کے اس کیخلاف 9/Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار 2 خواتین کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔






جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پولیس نے بغدادی کے علاقے سے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار 2 خواتین فوزیہ اور خضرا کو پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان لیاری کے علاقے پھول پتی، بہار کالونی اور بغدادی میں منشیات فروخت کرتی تھیں۔ گذشتہ روز پولیس نے دوران پٹرولنگ دونوں خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلو 70 گرام چرس برآمد کی تھی۔عدالت نے گرفتار دونوں خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔ گرفتار دونوں خواتین کے خلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج ہے۔