میرے بابا آئیں گے ۔۔۔۔۔۔ وطن عزیزپاکستان پر جان قربان کرکے شہید کا رتبہ پانے والے دو شیر جوانوں کے گھر سے آنکھیں نم کر دینے والی خبر آ گئی
لاہور (شیر سلطان ملک ) سلام ان شہیدوں کو جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنے خون کا آخری قطرہ بھی نچھاور کر دیا۔ پاک فوج ہو یا پنجاب پولیس ، پاکستان رینجرز ہو یا فرنٹیئر کانسٹیبلری اس سرزمین کے تحفظ کی سب نے قسم کھائی ہوئی ہے اور جب بھی جہاں بھی ضرورت پڑی
اس دھرتی کے بیٹوں نے اپنا سب کچھ پس پشت ڈال کر اپنی جان پاکستان پر نچھاور کر دی ۔ ایسے نوجوانوں کی بہادری ہمت حوصلے کو تو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے لیکن ان شہداء کے لواحقین کے صبر کو سلام جو اپنے پیارے بابا جانیوں بیٹوں بھائیوں کو کھو کر اسے اعزاز سمجھتے ہیں ، سلام ان شہداء کی بیواؤں کو جو اس اعزاز کو سینے سے لگا کر پہاڑ جیسی زندگیاں گزار دیتی ہیں اور ان شہداء کے بچوں کی پرورش کو زندگی کا مقصد بنا لیتی ہیں ۔ دو روز قبل یہ خبر ملی کہ پاک فوج کا جوان ضلع میانوالی کے گاؤں سوانس کا ایک بیٹا اختر عباس خان جو چند ماہ قبل قبائلی علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کر گیا تھا ۔ اسکے گھر میں 15 روز قبل اللہ کی رحمت نازل ہوئی ہے اور شہید کی بیوہ نے ایک بیٹی کو جنم دیا ۔15 دن کی یہ ننھی پری بھی شاید دل میں سوچتی ہو گی ۔۔۔میرے پاپا آئیں گے ، مجھے پیار کریں گے میرے ساتھ کھیلیں گے میرے کھلونے لائیں گے ۔۔۔۔اسی طرح ایک اور خبر کے مطابق پاک آرمی کے کیپٹن مجاہد بشیر شہید جولائی 2014 میں باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہو گئے تھے ، صبغہ اپنےوالد کی شہادت کے 7 ماہ بعد پیدا ہوئی ، آج صبغہ کی عمر تقریباً 4 سال ہے وہ اپنی والدہ اور دیگر گھر والوں کی آنکھوں کا تارہ اور سارے گھر کی رونق ہے ۔ قوم یاد رکھے یہ بچی اس لئے یتیم ہے کیونکہ ایک وردی والے نے پاکستان کے امن کے لئے اپنی جان قربان کردی۔ یہ جو ملک میں سکون ہے ۔۔ اسکے پیچھے جوانوں کا خون ہے۔
0 Comments