خواجہ آصف کو نا اہلی کے بعد گھر سے بھی نکال دیاگیا۔
جی ہاں۔خواجہ آصف کو نااہلی کے بعد اپنے سیاسی گھر پارلیمنٹ سے بھی نکا ل دیا گیا۔جو آج خواجہ آصف کے خلاف فیصلہ سنایا گیا تھا اس میں یہ درج تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان خواجہ آصف کو پارلیمنٹ سے باہر نکالنے کا نو ٹس جا ری کرے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے با قاعدہ طور پر خواجہ آصف کی نا اہلی کا نوٹس جا ری کر دیا اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوا دیا۔ اب کبھی خواجہ آصف اپنے سیاسی گھر میں کبھی بھی داخل نہیں ہو سکتے۔ جب کہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں اور میں آج کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جاؤں گا۔
خواجہ آصف پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نوٹس جاری۔
0 Comments