اداکاروں اور اداکاراؤں کی کرکٹ ٹیمیں

اداکاروں اور اداکاراؤں کی کرکٹ ٹیمیں ، تماثیل تھیٹر کے عقب میں پریکٹس۔۔۔ بڑا میچ کب ہونے والا ہے ؟ خبر آ گئی



اداکاروں اور اداکاراؤں کی کرکٹ ٹیمیں ، تماثیل تھیٹر کے عقب میں پریکٹس۔۔۔ بڑا میچ کب ہونے والا ہے ؟ خبر آ گئی
لاہور(ویب ڈیسک )تھیٹرسے وابستہ معروف اداکارائوں نے کرکٹ میچ کھیلنے کیلئے دوٹیمیں بنالیں۔ایک ٹیم میگھا اوردوسری آفرین پری نے بنائی ہے ۔مذکورہ دونوں اداکارائیں اپنی اپنی ٹیموں کی کپتان ہونگی ،


دونوں ٹیموں میں چھ چھ کھلاڑی ہیں ۔ میگھاکی ٹیم میں رائمہ خان ، آشاچودھری ،تعبیربرال،مریم اورہماعلی جبکہ آفرین پری کی ٹیم میں نگارچودھری ،سنہری خان ،نشا بھٹی اورمہک نور شامل ہیں ۔آفرین پری کی ٹیم میں ایک لڑکی ابھی فائنل نہیں کی گئی ۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ ہماعلی کودونوں ٹیموں کی طرف سے پیشکش کی گئی ہے اورتوقع ہے کہ وہ میگھاکی ٹیم میں شامل ہونگی ۔بتایاگیاکہ آئندہ چندروز میں تماثیل تھیٹرکے عقب میں کھلاڑیوں کی پریکٹس شروع ہوجائیگی جبکہ میچزمئی میں رمضان المبارک سے قبل ہونگے ۔واضح رہے تھیٹرکی تاریخ میں پہلی بارصرف اداکارائوں کی کرکٹ ٹیمیں تشکیل د ی گئی ہیں ۔ماضی میں فلمی صنعت اورتھیٹرکی ٹیمیں تشکیل دی گئیں فلمی صنعت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان غلام محی الدین اورتھیٹرکی ٹیم کے کپتان نسیم وکی ہیں ۔تھیٹراداکارائوں کاکہناتھا ہم نے تفریح کیساتھ ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے میچزکھیلنے کاپلان بنایاہے ۔

Post a Comment

0 Comments