![]() |
Khawaja Asif Na-Ehli Case |
کیا آج خواجہ آصف بھی نا اہل ہونے جا رہے ہیں؟؟؟؟
آج کی سب سے بڑی اور اہم ترین خبر یہ ہے کہ کیا خواجہ آصف پاکستان کے وزیر خارجہ بھی آج تاحیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں۔خواجہ آصف کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے مقدمہ درج کر رکھا تھا جس کا فیصلہ آج آنا ہے۔ خواجہ آصف کے خلاف کیس یہ ہے کہ وہ بیرون ملک ایک نجی کمپنی میں ملازمت بھی کرتے ہیں جبکہ ان کے پاس پاکستان کی ایک اہم ترین ادارے کی وزارت کا عہدہ بھی ہے۔خواجہ آصف سے پہلے نااہل نواز شریف بھی اقامے رکھنے کے جرم میں تا حیات نااہل ہو چکے ہیں۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے خواجہ آصف بھی اپنے رہنما اور رہبر نا اہل نواز شریف کی طرح تاحیات نا اہل ہو جائیں گے۔جب کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان آج اس اہم مقدمے کا با ضابطہ طور پر فیصلہ سنائے گی۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ان کی 4 سالوں کی محنت آج رنگ لائے گی ۔اور قوم کی دعائیں ضرور رنگ لائیں گی۔
سوشل میڈیا پر بھی خواجہ آصف کی نا اہل کو لے کر عوام کافی جوش اور جزبے کا مظاہرہ دکھا رہی ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور چور لوگ کبھی بھی وزارت کا عہدہ رکھنے کے لیے نا اہل ہیں۔کچھ افراد کا یہ کہنا تھا۔۔۔
خواجہ آصف کی نا اہلی ن لیگ کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ثابت ہو گئی۔جبکہ ن لیگ کے دیگر وزراء پر بھی نا اہلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ اس کا بھی فیصلہ آئندہ کچھ دنوں میں آجا ئے گا جن میں خواجہ سعد رفیق ،احسن اقبال اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

0 Comments