فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی ۔۔۔ امریکی حسینہ اپنے پیار کی خاطر پاکستان پہنچ گئی، خبر اور تصاویر ملاحظہ کیجیے

فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی ۔۔۔ امریکی حسینہ اپنے پیار کی خاطر پاکستان پہنچ گئی، خبر اور تصاویر ملاحظہ کیجیے



ہری پور(ویب ڈیسک) ہری پور کے نوجوان عدیل اعوان کی فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی امریکی خاتون نے پاکستان آکر اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون میری کتھلین اپنی محبت پانے کےلئے ہری پور چلی آئیں جہاں انہوں نے علماءکی موجودگی میں اسلام قبول کیاپھر عدیل اعوان سے ان کا نکاح پڑھادیا گیا، کتھلین کا اسلامی نام مریم رکھا گیاہے جبکہ امریکی دلہن کو دیکھنے کیلئے پورا گاؤں امڈ آیا، نکاح کی تقریب میں مقامی لوگوں کے علاوہ دلہا عدیل اعوان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دوسری جانب خبر کے مطابق 48 سالہ کیتھری نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر امریکہ سے ہری پور پہنچ گئی جہاں پر اس نے مذہب اسلام قبول کر لیا اور اس کا نیا نام مریم رکھ دیا گیا ہے. دولہا کے بھائی طاہر اعوان نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کیتھری اور عدیل کی نکاح کی تقریب ہفتہ کو آبائی علاقہ پھرہالہ میں منعقد ہو گی جس کیلئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کیتھری کی آمد کی خبر پورے علاقہ میں پھیل گئی ہے اور لوگ جوق در جوق کیتھری کو دیکھنے کیلئے آ رہے ہیں. دوسری جانب کیتھری بھی پاکستان پہنچ کر بہت خوش ہے اور لوگوں کی والہانہ محبت کو دیکھ کر کیتھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بیرونی دنیا میں پیش کیا جانے والا چہرہ یہاں کے رسم و رواج سے بالکل مختلف ہے، پاکستانی عوام محبت کرنے والے اور ملنسار ہیں اور یہاں پہنچ کر وہ بے حد متاثر ہوئی ہیں۔ دوسری جانب کیتھری بھی پاکستان پہنچ کر بہت خوش ہے اور لوگوں کی والہانہ محبت کو دیکھ کر کیتھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بیرونی دنیا میں پیش کیا جانے والا چہرہ یہاں کے رسم و رواج سے بالکل مختلف ہے، پاکستانی عوام محبت کرنے والے اور ملنسار ہیں اور یہاں پہنچ کر وہ بے حد متاثر ہوئی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments