جنوبی افریقہ ورلڈکپ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گئی


جنوبی افریقہ ورلڈکپ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گئی


جنوبی افریقہ ورلڈکپ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گئی

جنوبی افریقہ ورلڈکپ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گئی، ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوانٹ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل 3 میچوں میں شکست کھانے کے بعد ورلڈکپ سے باہر ہو جانے کے خطرے سے دوچار جنوبی افریقہ کی ٹیم بال بال بچ گئی ہے۔
ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوانٹ دے دیا گیا۔

اسی باعث جنوبی افریقہ ورلڈکپ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گئی۔ اس میچ میں شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نا ہونے کے برابر رہ جاتے۔ پیر کے روز ہونے والے میچ میں صرف 7 اوورز کا کھیل ہو سکا۔ جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز بنائے تھے جب بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ بعد ازاں بارش نہ رکنے کے باعث میچ منسوخ کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔


Post a Comment

0 Comments