قومی ٹیم میں شامل 2
نوجوان کھلاڑی جو انگلینڈ میں ہونے والے آخری ورلڈکپ کے بعد پیدا ہوئے
![]() |
قومی ٹیم میں شامل 2
نوجوان کھلاڑی جو انگلینڈ میں ہونے والے آخری ورلڈکپ کے بعد پیدا ہوئے
لاہور (۔ 23 اپریل2019ء)
قومی ٹیم میں شامل 2 نوجوان کھلاڑی جو انگلینڈ میں ہونے والے آخری ورلڈکپ کے بعد پیدا
ہوئے، نوجوان فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسین 20 برس قبل انگلینڈ میں
ہونے والے ورلڈکپ کے بعد اس دنیا میں آئے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں شیڈول
ورلڈکپ کیلئے روانہ ہونے والی قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق دلچسپ بات سامنے آئی ہے۔
قومی ٹیم میں 2 ایسے
کرکٹر شامل ہیں جو انگلینڈ میں ہونے والے آخری ورلڈکپ کے وقت اس دنیا میں ہی نہیں
آئے تھے۔ انگلینڈ میں کرکٹ کا آخری ورلڈکپ 1999 میں ہوا تھا، جس میں پاکستان فائنل
تک پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا۔ نوجوان فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسین
قومی ٹیم کے وہ 2 کھلاڑی ہیں جو 20 برس قبل انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ کے بعد
اس دنیا میں آئے۔

0 Comments