پاکستان، ایرانی ریلوے کے ذریعے اپنی مصنوعات یورپ کو ترسیل کرسکتا ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید


پاکستان، ایرانی ریلوے کے ذریعے اپنی مصنوعات یورپ کو ترسیل کرسکتا ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید
پاکستان، ایرانی ریلوے کے ذریعے اپنی مصنوعات یورپ کو ترسیل کرسکتا ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید
تہران(۔ 06 مارچ2019ء) وفاقی وزیر ریلوے نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ریل کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ایرانی ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے اپنی مصنوعات یورپی ریاستوں کو ترسیل کرسکتا ہی.ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کے روز دورہ ایران کے موقع پر ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کوانٹرویو دیتے دیتے ہوئے کیا۔


انہوں نے کہا کہ ہم ایران کی ریلوے صلاحیتوں کے ذریعے اپنا سامان یورپ اور وسطی ایشیائی ممالک کو بھیجوا سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان تفتان،کوئٹہ اور چابہار،گوادر کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر کے لئے مثبت تعاون کریں۔شیخ رشید نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا پاکستان اپنی مصنوعات کی ترسیل کے لئے ایران کے ریلوے نیٹ ورک سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، کہا کہ بالکل، کیوں نہیں۔


انہوں نے بتایا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے، گزشتہ 70 سالوں میں ان مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ہمسایہ ہیں لہذا دوطرفہ سفر بالخصوص زائرین کی آمد و رفت کو دیکھتے ہوئے وقت کا تقاضا ہے کہ ریلوے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دیں۔شیخ رشید احمد نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کو مل بیٹھ کر تفتان،کوئٹہ اور چابہار،گوادر بندرگاہوں کے درمیان ریلوے لائن کے قیام کے لئے تعاون کرنا ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایرانی حکام سے درخواست کی ہے کہ زاہدان،تفتان ریلوے کی بہتری کے لئے سرمایہ کاری کریں جس پر ایرانی حکام نے تعاون کی یقینی دہانی کرائی ہے۔پاکستانی وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ دورہ ایران کے موقع پر پاکستان کی اعلی قیادت کے اہم پیغام کو سپریم لیڈر ایران اور صدر مملکت کو پہنچائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز اپنے ایرانی ہم منصب محمد اسلامی سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر تعمیری مذاکرات ہوئے اور زیادہ تر ریلوے لائن میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مملکت ایران ڈاکٹر حسن روحانی سے ہونے والی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، علاقائی مسائل اور عالم اسلام کے امور پر گفتگو ہوگی۔


Post a Comment

0 Comments