شاہد آفریدی پی ایس ایل4کے بعد کرکٹ چھوڑ دیں گے؟ جانئے۔


شاہد آفریدی پی ایس ایل4کے بعد کرکٹ چھوڑ دیں گے؟ جانئے۔


شاہد آفریدی پی ایس ایل4کے بعد کرکٹ چھوڑ دیں گے؟ جانئے۔
شاہد آفریدی پی ایس ایل4کے بعد کرکٹ چھوڑ دیں گے؟ جانئے۔
لاہور(5مارچ 2019ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑے ہوئے تقریبا تین سال مکمل ہونے کے قریب ہیں تاہم وہ اب بھی پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ ٹی ٹین لیگ،بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور انگلش ٹی ٹونٹی لیگ سمیت دیگر کئی لیگز کھیل رہے ہیں ۔

شاہد آفریدی کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں جو ان کی کاکردگی سے قطع نظر انہیں صرف ایکشن میں دیکھ کر ہی خوش ہوتے ہیں،بوم بوم کے نام سے دنیا بھر میں پہنچانے جانے والے مایہ ناز آل رانڈر کی کاکردگی پر پہلے جیسا دم خم نہیں رہا تاہم ان کی شہرت آج بھی اتنی ہی ہے

 جتنی 20سال پہلے تھی،گزشتہ تین برسوں سے ٹی ٹین لیگ اور ٹی ٹونٹی لیگ میںان ایکشن نظر آنے والے شاہد آفریدی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ روا ں سال پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے بعد کرکٹ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرلیں گے،

گزشتہ دنوں ایک انٹر ویو کے دوران شاہد آفریدی سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کا فیصلہ پی ایس ایل فور کے اختتام کے بعد ہی کریں گے ،شاہد آفریدی پی ایس ایل فور میں ملتان سلطانز کی طرف سے دیکھتے ہوئے اپنے بلے کی ذریعے تو اب تک کوئی خاص کاکردگی نہیں دکھا سکے ہیں اور7میچز میں 9.80کی اوسط سے صرف49رنز بنا سکے ہیں تاہم بالنگ میں انہوں نے19.38کی اوسط سے8وکٹیں حاصل کررکھی ہیں ۔

ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل فور سے باہر ہوچکی ہے اور اب یہ آفریدی پر منحصر ہے کہ وہ مزید کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے یا اس کھیل کو خیر آباد کہہ دیں گے ۔

Post a Comment

0 Comments