ملتا ن سلطانز کے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کے بڑے بھائی انتقال کر گئے


ملتا ن سلطانز کے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کے بڑے بھائی انتقال کر گئے
ملتا ن سلطانز کے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کے بڑے بھائی انتقال کر گئے
اسلام آباد (6مارچ 2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے کھلاڑی محمد عرفان کے بڑے بھائی انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” ہم سب نے اللہ کی طر ف لوٹ کر جانا ہے ، میرے بڑے بھائی کچھ دیر قبل انتقال کر گئے ہیں ، ان کی روح کی بخشش اور اہل خانہ کے لیے دعا کیجیے“۔


یاد رہے کہ36سالہ محمد عرفان نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں 9میچز 
میں41.80کی اوسط سے5وکٹیں حاصل کی ہیں اور اس دوران ان کا اکانومی ریٹ6.53رہا،ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف سے باہر ہو چکی ہے اور اب اسکا صرف ایک میچ لاہور قلندرز کےخلاف باقی ہے،اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ دراز قد فاسٹ بالر آخری میچ میں شرکت نہیں کریں گے ۔



یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن اب پاکستان منتقل ہوگیا ہے ،پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں کوالیفائنگ رانڈ میں پہنچ چکی ہیں ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔              
We all belong to Allah SWT and to Him we all shall return. My elder brother has just passed away. Please make dua for his soul & my family and recite Surah Fatiha and Duroode Pak.

May Allah keep you all in His shade of love and protection, Ameen.

Post a Comment

0 Comments