ٹیم کو کہا ہے کہ مجھے نہ کھلایا کریں ورنہ20رنز پر5وکٹیں ہی
گریں گی:مصباح الحق
![]() |
ٹیم کو کہا ہے کہ مجھے نہ کھلایا کریں ورنہ20رنز پر5وکٹیں ہی گریں گی:مصباح الحق
لاہور(۔مارچ 2019ء) پاکستانی
کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے 44 سال کی عمر میںاپنے پسندیدہ گراﺅنڈ
شیخ زید سٹیڈیم میں شاندار اننگز کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو لاہور قلندرز کے خلاف نا
قابل یقین فتح دلوائی۔دو سال پہلے ریٹائر ہونے والے مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں
کہا کہ میں اسی لیے کھیل رہا ہوں کہ فٹنس کو قائم رکھا ہوا ہے، آج بھی جذبہ ہے اور
رنز کی بھوک ہے، ٹریننگ نہیں چھوڑی اور محنت کر کے خودکو تیار کرتا رہا، کوئی بھی کھلاڑی
کتنا اپنے آپکو فٹ رکھتا ہے اسکا انحصار اسی پر ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ اس سا
ل فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹو کرکٹ کھیلی تھی اور اب 20 دن بعد میچ کھیلا ، ابتدا میں فیلڈنگ
مشکل لگی تاہم باﺅلرز
کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اچھی باﺅلنگ
کی،انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ میں نے ٹیم انتظامیہ کو یہی مشورہ دیا ہے کہ مجھے نہ
کھلایا کرو ورنہ 20 رنز پر پانچ وکٹیں ہی گریں گی۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ
میچ کی صورتحال کے مطابق اپنے کھیل کو تبدیل کیا، سندیپ اچھا باﺅلر
ہے جس نے سب کو تنگ کیا ہوا ہے، اسکی گگلی کو کاﺅنٹر
کرنے کے لیے اس پر چار ج کیا، یہاں ہر ٹیم کے پاس اچھے باﺅلرز
ہیں،اماراتی کنڈیشن باﺅلنگ
کیلئے اچھی اور بیٹنگ کےلئے آئیڈیل نہیں ہیں،مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان
کے پاس اچھے باﺅلر
آرہے ہیں جو پاکستان کا مستقبل ہیں، حسنین، موسیٰ خان، عمر خان اچھے باﺅلر
ہیں،ہمیں ہر سال ایک دو اچھے کھلاڑی مل جائیں تو پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔

0 Comments