جھوٹے گواہوں کی سزا پر چیف جسٹس کے ریمارکس ، وزیراعظم عمران
خان کا خیر مقدم
جھوٹے گواہوں کی سزا پر چیف جسٹس کے ریمارکس ، وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم
اسلام آباد (05 مارچ 2019ء)
: وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے جھوٹے گواہوں کو سزا دینے کے ریمارکس
کا خیر مقدم کیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جھوٹے گواہوں کی سزا سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس کا
خیرمقدم کرتا ہوں۔ انہوں نے جھوٹے گواہوں کو سزا دینے کے چیف جسٹس کے ریمارکس کو خوش
آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سچائی کے رخ پر پیش قدمی ہی نئے پاکستان کی جانب سفر ہے۔
قومیں بلند اقدار کے بل بوتے
پر ہی عظمت پاتی ہیں۔ تہذیبِ اسلامی جس میں صداقت کو مرکزی حیثیت حاصل تھی، کی بنیادیں
ریاست مدینہ میں اُٹھائی گئیں۔
Imran Khan
@ImranKhanPTI
I
welcome CJ's statement on punishing those who give false testimony. “Journey
towards truth” is a journey towards Naya Pakistan. Nations become great because
they have a higher value system. Muslim civilisation's foundation was State of
Medina with truthfulness as the core value
یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم
کورٹ پاکستان میں جھوٹی گواہی دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور جھوٹے گواہ اے ایس
آئی خضر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا جسے جھوٹی گواہی دینے پر عدالت نے طلب کیا
تھا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس
آصف سعید کھوسہ نے کیس کی سماعت کے دوران جھوٹ گواہوں سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے
کہا تھا کہ عدالتوں میں جھوٹی گواہیوں نے نظام عدل کو تباہ کر دیا ہے۔ جسٹس آصف سعید
کھوسہ نے جھوٹے گواہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انسانوں کا خوف نہیں تھا تو اللہ
کا خوف کرنا چاہیے تھا۔ آپ نے اللہ کا نام لے کر کہہ دیا کہ جھوٹ بولوں تو اللہ کا
قہر نازل ہو اور اب شاید اللہ کا قہر نازل ہونے کا وقت آگیا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ آج
4 مارچ 2019ء سے سچ کا سفر شروع کر رہے ہیں اور یہ اب تمام گواہوں کو خبر ہو جائے۔
بیان کا کچھ حصہ جھوٹ ہوا تو سارا بیان مسترد کر دیا جائے گا اور اسلام کے مطابق بھی
گواہی کا کچھ حصہ جھوٹ ہو تو سارا بیان مسترد کر دیا جائے گا۔ جھوٹی گواہی کا خاتمہ
کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ ہم جھوٹی گواہی ختم
کرنے کا آغاز اس جھوٹے گواہ سے کر رہے ہیں۔

0 Comments