امام الحق کے نام ہوا یہ بڑا عالمی ریکارڈ ، فخرزمان کو چھوڑا پیچھے


امام الحق کے نام ہوا یہ بڑا عالمی ریکارڈ ، فخرزمان کو چھوڑا پیچھے
Imam ul Haq World record

پاکستان کے سلامی بلے باز امام الحق کے نام ہوا یہ بڑا عالمی ریکارڈ ، فخرزمان کو چھوڑا پیچھے
امام الحق اب تک21ون ڈے میچوں میں 60.55کی اوسط سے 1090رنز اسکور کرچکے ہیں ، جن میں 5سنچریاں اور5نصف سنچریاں شامل ہیں ۔یہ پہلے 21ون ڈے میچوں میں دنیا کے کسی بھی بلے باز کی جانب سے اسکور کیے گئے رنز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے پہلے 21ون ڈے میچوں میں زیادہ رنزا سکور کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔23سالہ امام الحق اب تک21ون ڈے میچوں میں 60.55کی اوسط سے 1090رنز اسکور کرچکے ہیں ، جن میں 5سنچریاں اور5نصف سنچریاں شامل ہیں ۔یہ پہلے 21ون ڈے میچوں میں دنیا کے کسی بھی بلے باز کی جانب سے اسکور کیے گئے رنز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔


اس سے قبل ان کے ساتھی اوپنر فخر زمان نے اپنے پہلے21میچوں میں 1089 رنزا سکور کیے تھے ، اس فہرست میں تیسرا نمبر ایک اور پاکستانی بلے باز بابر اعظم کا ہے ،سابق برطانوی بلے باز جوناتھن ٹروٹ 1028رنز کے ساتھ چوتھے ، جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 1001رنز کرکے پانچویں اور لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز994رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔


یاد رہے کہ امام الحق کو کسی بھی پاکستانی بلے بازکی جانب سے جنوبی افریقہ میں ایک باہمی ون ڈے سیریز کے دوران زیادہ ففٹی پلس اسکورکرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ علاوہ ازیں  امام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف 5ون ڈے میچوں کی سیریز میں 54.20کی اوسط سے271رنز اسکور کر کے باہمی سریز میں اپنے ملک کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔


اس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں، یہ کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے جنوبی افریقہ سرزمین پر ایک سیریز میں اسکور کیے گئے مجموعی رنز کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے 2007میں جنوبی افریقہ کی سرزمین پر 245رنز اسکور کیے تھے ۔




Post a Comment

0 Comments