نیوزی لینڈ کے خلاف 0-3 کی ناقابل تسخیرسبقت کے
بعد وراٹ کوہلی نے کہی یہ بات
نیوزی لینڈ کے خلاف 0-3 کی ناقابل تسخیرسبقت کے بعد وراٹ کوہلی نے کہی یہ بات
ماؤنٹ موگانی: ہندوستانی
کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دینے کے بعد پیرکوکہا کہ کیوی
سرزمین پرمسلسل تین میچ جیتنا واقعی حیرت انگیز کارکردگی ہے۔ کپتان نے تیسرے ون ڈے
میں 7 وکٹ سے ملی جیت کے بعد کہا کہ وہ اس جیت سے کافی پرجوش ہیں۔ اس جیت سے ہندستان
نے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریزمیں 0-3 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔
وراٹ کوہلی نے کہا کہ حیرت
انگیز ہے، ہم نے مسلسل تین میچ جیتے ہیں۔ ٹیم کی اس طرح کی کارکردگی واقعی باعث اطمینان
ہے۔ آسٹریلیا کے دورے کے مصروف دورے کے بعد آرام کئے بغیرہم یہاں جيتے۔ مسلسل تین میچ
جیتنے کے بعد اب میں تھوڑا سا آرام کرسکتا ہوں۔ وراٹ کو ون ڈے سیریزکے باقی دومیچوں
اوراس کے بعد ٹوئنٹی-20 سیریزسےآرام دیا گیا ہے۔
ہندوستانی کپتان نے ابھرتے
باصلاحیت کھلاڑیوں کے بارے میں خاص طورپر نوجوان
بلے باز شبھمن گل کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ میں نے شبھمن کونیٹس پربلے بازی کرتے ہوئے
دیکھا ہے، میں 19 سال کی عمرمیں اس کے 10 فیصد جتنا بھی نہیں کھیل سکتا تھا۔
میچ میں 41 دے کرتین وکٹ
لینے والے تیزگیند بازمحمد سمیع کو ان کی شاندارکارکردگی کے لئے مین آف دی میچ کا خطاب
دیا گیا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہاکہ ہوا کے برعکس بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن کسی
کو تو اپنا کام کرنا ہےیہ بھی کھیل کا ایک حصہ ہے۔
غور طلب ہے کہ نیپئر میں
کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بھی سمیع کو ان کی بہترین کارکردگی کے لئے مین آف دی
میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

0 Comments