اسٹارز نے نئے سال کا جشن کیسے منایا؟

اسٹارز نے نئے سال کا جشن کیسے منایا؟
اسٹارز نے نئے سال کا جشن کیسے منایا؟

لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز اور کھیلوں سے وابستہ ملکی اور غیر ملکی اسٹارز نے سال نو کا جشن بھر پور انداز میں منایا زیادہ تر اسٹارز نے اپنی بیگمات کے ساتھ خوب ہلہ گلا کر کے نہ صرف نئے سال کو خوش آمدید کہا بلکہ اپنے پرستاروں کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔







سجل علی اور احد رضا میر کی آن اسکرین جوڑی مداحوں میں بے حد مقبول ہے اور سب انہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، ایسے میں نئے سال کے موقع پر دونوں اسٹارز نے اپنے مداحوں کو نیا عندیہ دے کر شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔



 عائزہ خان نے اپنی صاحبزادی کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا اور ساتھ ہی خوشیاں اور محبت پھیلانے کا پیغام بھی دیا۔




نامور اداکار عدنان صدیقی نے 2019 کا سورج طلوع ہوتے وقت کی تصویر شیئر کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔




Post a Comment

0 Comments