کٹرینہ کیف کورنبیرکپورکے ساتھ بریک اپ کا نہیں
ہے کوئی دکھ، ادا کارہ نے کہہ دی یہ بڑی بات
کٹرینہ کیف کورنبیرکپورکے ساتھ بریک اپ کا نہیں ہے کوئی دکھ، ادا کارہ نے کہہ دی یہ بڑی بات
ممبئی: مشہور اداکارہ کٹرینہ
کیف کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ کا انہیں کوئی دکھ نہیں ہے۔ کٹرینہ کیف
نے رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ کے بعد زندگی میں آئی تبدیلی کے سلسلے میں بات چیت
کی۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ وہ بریک اپ کے بعد مکمل طورپر خود کو مرکوزکرپائی
ہیں۔
اس دوران انہیں پتہ چلا
کہ وہ خود کو جانتی ہی نہیں اور اتنا وقت نکالنے کے بعد اب انہیں خود کو جاننے میں
جو مزہ آرہا ہے، ویسا انہوں نے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا۔ کٹرینہ کیف نے یہ بھی کہا
کہ یہ پہلی بار ہے کہ وہ ان کی زندگی پر پوری طرح توجہ مرکوز کر پائیں گی اور وہ اس
دوران اس عمل کے ذریعہ سے ہی یہ جان پائی کہ وہ کیسی ہیں۔
کٹرینہ کیف نے کہا کہ رنبیرکپورکےساتھ
ہوئے بریک اپ کو وہ ایک دعا مانتی ہیں کیونکہ اسی وجہ سے اب انہیں اپنی سوچ اور نظریہ
کو بدلنے کا موقع ملا اور ان کی سمجھداری میں کسی قدر اضافہ ہوا ہے اوراب وہ چیزوں
کو نئے طریقے سے دیکھنے لگی ہیں۔ کٹرینہ نے کہا کہ انہیں رنبیر کے ساتھ ہوئے بریک اپ
کا کوئی دکھ نہیں ہے۔ وہ مانتی ہیں کہ آپ اپنی زندگی میں جوبھی فیصلہ کرتے ہیں، وہ
اس وقت کے لئے سب سے اچھا ہوتا ہے، جووقت گزرجاتا ہے اس پردکھ ظاہر کرنا اچھی بات نہیں
ہے۔ اس دنیا میں دکھ سب سے بے معنی جذبہ ہے۔

0 Comments