لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ
ن کے مرکزی رہنما اورپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکو بیرون ملک جانے
سے روک دیا گیا ۔
نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے
کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازقطرایئرویزکی پرواز 620 سے دوحہ
جارہے تھے،ایف آئی اے نے حمزہ شہبازکوبیرون ملک جانے سے روک دیااور انہیں طیارے سے
آف لوڈ کردیا۔ایف آئی اے حکام نے ان کا پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیا،ایف آئی اے کا
کہنا ہے کہ حمزہ شہبازکانام ای سی ایل میں شامل ہونے کی بناپران کو روکا گیا ہے۔
0 Comments