انٹر بینک میں ڈالر
مستحکم
انٹر بینک میں ڈالر
مستحکم
کراچی: ) انٹر
بینک میں امریکی کرنسی 138 روپے 92 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10
پیسے سستا ہو کر 139 روپے 30 پیسے پر بکا۔
پاکستانی روپیہ ڈالر کے
مقابلے استحکام کی جانب جاتا دکھائی دے رہا ہے، گذشتہ کچھ عرصے کے دوران ڈالر کو
پر لگے رہے تاہم اب پاکستانی روپے کی پوزیشن مضبوط ہوتی نظر آ رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ
میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 139 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہو ا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ
میں ڈالر 138 روپے 92 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق
پاکستان کے دوست ملکوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی رقم آنے کے سبب غیر ملکی ذخائر
میں اضافہ ہو گا جس سے روپے کی قدرمیں مزید اضافہ متوقع ہے۔
اگر مجموعی طور پر سال
2018 کی بات کی جائے تو روپے کی ایسی بے قدری ہوئی جس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ
ڈالے، 110 میں ٹریڈ ہونے والا ڈالر ایک سال کے دوران 140 روپے کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ
ہونے لگا اور ملک پر عائد واجب الادا قرضے صرف 12 ماہ کی مدت میں 2700 ارب روپے تک
بڑھ گئے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ بیرونی ادائیگیوں کا زور اور مالیاتی
خسارہ ہے۔
روپیہ کمزور ہونے سے ایک
سال کے دوران درآمدی اشیاء جس میں کھانے کا تیل، دالیں، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں،
گاڑیاں، پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء مہنگی ہو گئیں۔

0 Comments