ورلڈ کپ میں سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے یا نہیں؟ پی سی بی نے واضح اعلان کر دیا

ورلڈ کپ میں سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے یا نہیں؟ پی سی بی نے واضح اعلان کر دیا

SARFRAZ AHMAD




لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک ایک روزہ ٹیم کا کپتان بنانے کاحتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، محسن خان اور مکی آرتھر تنازع پر بات نہیں کی جاسکتی کیونکہ سرفراز کو ورلڈ کپ تک کپتانی دینے یا نہ

دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔اتوار کی شام لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کی جانب سے ملنے والے نوٹس پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کے جواب جمع کرانے کے بعد سب سامنے آجائے گا تاہم اس سے قبل کچھ بھی کہنا مناسب نہیں۔کرکٹ کمیٹی پر اٹھنے والے سوالات کو پی سی بی چیئرمین نے غیر ضروری تنقید قرار دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس قیوم رپورٹ پرلوگوں نے سیاق وسباق سے ہٹ کربات کی کیونکہ رپورٹ میں وسیم اکرم کو کوئی عہدہ رکھنے سے نہیں روکا گیا۔ دوسری طرف پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2 میچز جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور آج شاہین کیویز کو وائٹ واش کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج رات 9 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ پاکستان نے 31 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کیویز کو 2 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔کیویز کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے تمام کھلاڑیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ کیویز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیں گے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی متحدہ عرب امارات میں ہونی ہے۔

Post a Comment

0 Comments