شاہینوں کی اونچی اُڑان ۔۔۔ پاکستانی ٹیم نے بڑا اعزاز اپنے نام کر کے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا لیا

شاہینوں کی اونچی اُڑان ۔۔۔ پاکستانی ٹیم نے بڑا اعزاز اپنے نام کر کے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا لیا

PAKISTAN CRICKET TEAM WORLD RECORD




دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان نے یواے ای میں آسٹریلیاکے بعد نیوزی لینڈکو بھی کلین سویپ کرکے ٹی20کی تاریخ میں اہم ترین اعزاز اپنے نام کرلیا۔ قومی ٹیم تین میچز کی سیریزمیں 5 کلین سویپ مکمل کرنے والی دنیاکی پہلی ٹیم بن گئی ،ویسٹ انڈیز2 جبکہ سری لنکا، آسٹریلیااور نیوزی لینڈایک ایک بار پاکستان

کے ہتھے چڑھے۔ افغانستان نے بنگلہ دیش ،آئرلینڈ اور یواے ای جبکہ بھارت نے آسٹریلیا اورسری لنکا کو اس خفت سے دوچار کیا۔ آسٹریلیا ،بنگلہ دیش،آئرلینڈ،نیوزی لینڈ،ویسٹ انڈیز اور یو اے ای ایک ایک بار مخالف ٹیم کو کلین سویپ کیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اہم رکن و سابق کپتان مصباح الحق نے سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔گزشتہ دنوں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان نے کہا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کیلئے بوجھ ہے انہیں اس ذمہ داری سے الگ کر دینا چاہیے۔اس بیان کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا جس کے بعد چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے بھی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ورلڈکپ تک برقرار رکھنے کے فیصلے سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ اس حوالے سے کرکٹ کمیٹی کی تجاویز کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے 4 رکنی کرکٹ کمیٹی کے اہم رکن و سابق کرکٹر مصباح الحق نے سرفراز احمد کے کپتان برقرار رہنے کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔اسٹیٹ بینک کرکٹ گراؤنڈ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ تک کیلئے سرفراز احمد کو کپتان بنادینا چاہیے، ان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ کی شکست سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی کا کام صرف کرکٹ کی بہتری کیلئے تجویز دینا نہیں بلکہ ان پر عمل درآمد کرانا بھی ہے۔

Post a Comment

0 Comments