اب بھی کہو کہ ’’ عمران کو سیاست نہیں آتی ۔۔۔‘‘،4 روزہ دورہ چین کے دوران عمران خان نے کیا کیا کامیابیاں سمیٹیں؟ جان کر مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

اب بھی کہو کہ ’’ عمران کو سیاست نہیں آتی ۔۔۔‘‘،4 روزہ دورہ چین کے دوران عمران خان نے کیا کیا کامیابیاں سمیٹیں؟ جان کر مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے


IMRAN KHAN




بیجنگ (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان پانچ روز تک چینی میڈیا پر چھائے رہے۔ وزیراعظم پاکستان کی چین میں سرگرمیاں چینی اخبارات کی شہ سرخیاں اور ٹی وی چینلز کی ہیڈ لائنز بنی رہیں۔چینی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان کو بڑے پیمانے پر میڈیا کوریج دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے چین کے

پہلے سرکاری دورہ اور ان کی چین کے صدر شی جن پنگ ،وزیراعظم لی کی کیانگ اور چین کی دیگر اعلیٰ قیادتوں سے ملاقاتوں کو چین کے پرنٹ اور الیکٹرانگ میڈیا میں بڑے پیمانے پرکوریج دی گئی۔چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک،گلوبل ٹائمز،پیپلز ڈیلی،چائنہ ڈیلی سمیت دیگر چینی اور انگریزی زبان کے ٹیلی وزیژن چینلز اور اخبارات کی شہ شرخیاں میں یہ تاریخی دورہ زینت بنا رہا۔اخبارات اور نیوز چینلز دونوں ممالک کی مثالی دوستی اور اس تاریخی دورہ کی اہمیت کے حوالے سے آرٹیکلز اور تجزیے بھی شائع اور نشرکر ہے ہیں۔آج وزیر اؑعظم عمران خان شنگھائی میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچے توچینی صدر شی جن پنگ نے عمران خان کا استقبال کیااور پھر عمران خان کو ساتھ لے کر تمام عالمی رہنمائوں سے تعارف کرایاجس پر عمران خان نے بھی ہنستے مسکراتے ہوئے تمام رہنمائوں سے ہاتھ ملایااور ان سے خیریت دریافت کی۔اور جب عمران خان نے کانفرنس سے خطاب کیا تو چین میں ریڈیو پر خطاب کو بھی سنایا گیا۔خیال رہے وزیر اعظم عمران خان اس وقت سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں وہ چینی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ مقامی سرمایہ کاروں سے بھی مل رہے ہیں تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راہ ہموار کی جائے۔وزیراعظم عمران خان آج رات پاکستان واپس پہنچیں

گے۔ہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران ہونے والے پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ میں سب سے بڑا اعلان یہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور چین ،ڈالر کی بجائے اپنی اپنی کرنسی میں تجارت کریں گے۔وں دونوں ممالک ڈالر کی بجائے پاکستانی روپے اور چینی یوآن میں تجارت کریں گے یوں پاکستان کو ڈالر کے حالیہ بحران سے بھی نکلنے میں مدد ملے گی اور ڈالر کی اجارہ داری بھی ختم ہوئی۔ اس کے علاوہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی قیادت کودورہ پاکستان کی دعوت دی جو قبول کرلی گئی۔وزیراعظم کےدورہ چینکےموقع پردونوں ملکوں میں 15معاہدوں پر دستخط ہوئے،اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام ممالک یواین جنرل اسمبلی،سیکیورٹی کونسل کی دہشتگردی سے متعلق قراردادوں پرعملدر آمد کی پابند ہیں۔مذاکرات کے دوران پاکستان اور چین میں اتفاق طے پایا ہے کہ عالمی دہشتگردی سے متعلق جامع کنونشن کا اتفاق رائے سے مسودہ تیارکیا جانا چاہیے جسکے تحت تمام ممالک یو این پابندیوں کے معاملات کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنے سے باز رہیں۔اعلامیہ کے مطابق چین پاکستان کی شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن میں شمولیت کا خیرمقدم کرتا ہے۔دونوں ملک عالمی اورعلاقائی معاملات پر مشترکہ تعاون،رابطوں کومربوط بنائیں گے۔یواین سمیت تمام عالمی فورمز پر باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائےگا۔اس بات پر بھی اتفاق پایا گیا ہے کہ مشترکہ مقاصد کےحصول کیلیےقانون کی حکمرانی اور طویل المدتی جامع رولز بنائے جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments