اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت مخالف سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی مہرالنسا کو ساڑھے سات لاکھ روپے پروزیراعظم کی معاون خصوصی تعینات کردیا گیا لیکن اب پاکستان تحریک انصاف نے اس کی حقیقت بتادی اور کہاہے کہ یہ خبرجھوٹی ہے ۔
تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا صارف مسرت احمدزیب نے ٹوئٹر پر لکھاکہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مہرو کوساڑھے سات لاکھ ماہانہ تنخواہ پر وزیراعظم کا معاون تعینات کردیاگیا۔ اس پر معروف صحافی او راینکر پرسن نسیم زہرہ نے وزیراطلاعات فواد چوہدری سے استفسار کیاکہ وہ اس ضمن میں کچھ بتائیں لیکن ان کا موقف تو نہ آسکا تاہم تحریک انصاف نے سب کچھ واضح کردیا۔
0 Comments