’’ اطلاع ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کا انتقال ہوگیا ہے ، اللہ ۔۔۔۔۔۔۔‘‘ چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے ایسا حکم جاری کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا
’’ اطلاع ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کا انتقال ہوگیا ہے ، اللہ ۔۔۔۔۔۔۔‘‘ چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے ایسا حکم جاری کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔۔۔۔۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں
محمد ثاقب نثار نے وزارت خارجہ سے عافیہ صدیقی کی زندگی سے متعلق رپورٹ 3 روزمیں طلب کرلی اور کہا کہ اطلاع ہے عافیہ صدیقی کا انتقال ہوگیااللہ خیر کرےگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اطلاع ہے عافیہ صدیقی کا انتقال ہوگیا،جس پر بہن فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے کچھ روزقبل عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے جس پر چیف جسٹس بولے
اللہ خیر کرےگا،عافیہ صدیقی حیات ہوں گی۔سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کی زندگی سے متعلق رپورٹ 3 روزمیں طلب کرلی اور ریماکس دیئے کہ وزارت خارجہ سفارتخانے کے ذریعے رپورٹ دے اور بتائے ڈاکٹرعافیہ زندہ بھی ہیں یانہیں؟چیف جسٹس نے بہن فوزیہ صدیقی سے مکالمہ کیا کہ عافیہ صدیقی کی زندگی سے متعلق متضاداطلاعات ہیں،سفارتخانے سے رپورٹ آنے دیں عدالت اس سے زیادہ کیاکرسکتی ہے؟
|
0 Comments