![]() |
اسلام آباد کی ایک عدالت نے بیرون ملک بیٹھی ایان علی کو بڑا جھٹکا دے دیا |
اسلا م آباد (ویب ڈیسک )کرنسی سمگلنگ کیس میں کسٹم کلیکٹرکے فیصلے کیخلاف ماڈل ایان علی کی اپیل خارج کردی گئی۔ چیئرمین کسٹم اپیلیٹ ٹربیونل ملک منظور نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ماڈل ایان علی کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے 4اپریل کو درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ کسٹم اپلیٹ ٹربیونل
نے ایان علی پر پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ فیصلے کے بعد ماڈل گرل پر جرمانے کی سزا برقرار رکھی گئی جبکہ برآمد شدہ کرنسی ضبط کرنے کا حکم بھی اپنی جگہ موجود ہے۔ واضح رہے کہ ایان علی پر 5 لاکھ ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کا الزام ہےدوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،آج کی سماعت میں ریفرنس میں نامزد ملزم صدر نیشنل بنک سعید احمد کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر نیب کی طرف سے جواب جمع کرایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کریں گے ۔گزشتہ سماعت پرنامزد ملزم نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کی طرف سے بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی،جس پر فاضل جج نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر جواب طلب کرلیاتھا،وکیل صفائی قاضی مصباح نیب کے گواہ محمد عظیم پر جرح آج بھی جاری رکھیں گے

0 Comments