Lahore: Couple killed
لاہور(ویب ڈیسک ) نشتر کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ کر کے میاں، بیوی کوموت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے سوئی گیس ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی ریلوے کنٹریکٹر سلمان اور اس کی دوسری بیوی نورین کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے گھر میںگھس کر
سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر میاں ،بیوی کی نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی جبکہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی فہد حسین کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق ریلوے کنٹریکٹرسلمان نے 4سال قبل طلاق یافتہ نورین سے پسند کی دوسری شادی کی تھی۔ جس کی وجہ سے اس کی پہلی بیوی اپنے بچوں کو لے کر میکے چلی گئی۔ سلمان اور نورین 4 سال سے اسی سوسائٹی میں رہائش پذیر تھے ۔شبہ ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق تھانہ کوہسار کے علاقے بلیو ایریا میں نجی سکیورٹی کمپنی کے دفتر میں ایڈمن آفیسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
ایک گارڈ تیز دھار آلے کے حملے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ زم سکیورٹی کمپنی کا دفتر دوسل پلازہ بلیوایریا میں واقع ہے جہاں ایڈمن افسر سلیم اپنے گارڈ نذیر کے ہمراہ موجود تھا کہ چار نقاب پوش آئے جو اسلحہ، چاقو سے مسلح تھے ملزمان کی فائرنگ سے ایڈمن افسر سلیم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ گارڈ نذیر تیز دھار آلے کی ضربات سے لہو لہان ہوگیا۔ مقتول کی نعش اور زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایڈمن افسر نے گذشتہ روز70 لاکھ روپے نکلوائے اور تنخواہیں ادا کیں جبکہ اس کی دراز میں39 لاکھ روپے کا کیش موجود تھا لیکن ملزمان کیش نہیں لے کر گئے
0 Comments