![]() |
جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اور تحریک انصاف کے مابین ہونے والے معاہدے کی تفصیلات اس خبر میں ملاحظہ کیجیے.
اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان انضمام کا معاہدہ طے پاگیا۔ پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی جانب سے خسرو بختیار نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ معاہدے کے تحت جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک انصاف میں ضم ہوگئی
اور تحریک انصاف اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی پابند ہوگی۔پریس کانفرنس کے دوران خسرو بختیار نے کہا کہ عمران خان ہمارے رہنماؤں کو تحریک انصاف کا پرچم گلے میں ڈال کر شامل کررہے ہیں، ہم نے اور عمران خان نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں سب سے پہلے اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان کی اکائیوں میں توازن کا ہونا ضروری ہے۔ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ بہت سی ناانصافیاں ہوتی رہیں تاہم تحریک انصاف نے یقین دلایا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد 100 روز کے اندر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان میں 3، 3 مرتبہ وزیرِ اعظم رہے ہیں وہ اب بھی کہتے ہیں کہ وہ ملک میں تبدیلی لائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں اس لیے تبدیلی لانا چاہتے ہیں تاکہ لوگ اپنی زندگی کے فیصلے کر سکیں، اور لوگوں کو تب ہی گورننس ملے گی جب اختیارات بلدیاتی حکومتوں کو دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 20 سال سے جنوبی پنجاب جارہا ہوں، اور وہاں پر محرومیاں دیکھ رہا ہوں،
کیونکہ اشرافیہ کی زیادہ تر توجہ لاہور پر ہوتی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی پبجان صوبہ محاذ کے رہنما خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادی کے بعد پہلی مرتبہ ایک نیا صوبہ بنے گا جس کی وجہ سے پاکستان کی اکائیوں میں توازن آئے گا۔ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ کئی دہائیوں سے نا انصافی ہوتی رہی اور تختِ لاہور والوں نے اس علاقے کی ترقی پر کوئی توجہ نہ دی۔پی ٹی آئی کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے تمام رہنماؤں کو الیکشن 2018 میں ٹکٹ دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔خسرو بختیار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پر تنقیدی وار ہوئے لیکن پھر بھی تحریک انصاف نے ہمیں اپنے منشور کا حصہ بنایا۔سابق رکنِ اسمبلی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے صوبہ بننے سے پاکستان مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نئی سوچ سے وابستہ ہے، جنوبی پنجاب کے عوام اب محکومی کی زندگی نہیں گزارنا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ناانصافیاں ہوتی رہی ہیں، آج ہم تبدیلی کے لیے متحد ہوئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے صدر خسرو بختیار نے دستخط کیے۔
|

0 Comments