ساری افواہوں کا ڈراپ سین ۔۔۔کل اداکارہ ریما کے شوہر نے امریکہ پہنچنے پر اپنی لاڈلی بیگم کا کیسے استقبال کیا ؟ خبر آ گئی

ساری افواہوں کا ڈراپ سین ۔۔۔کل اداکارہ ریما کے شوہر نے امریکہ پہنچنے پر اپنی لاڈلی بیگم کا کیسے استقبال کیا ؟ خبر آ گئی


REEMA KHAN 


لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ ریما خان اپنے شوہر کے پاس امریکہ پہنچ گئی ہیں جہاں ڈاکٹر طارق شہاب نے ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا۔ریما خان مختلف کمرشل اور دیگر پراجیکٹس کی وجہ سے پاکستان میں مقیم تھیں جن کی تکمیل کے بعد وہ گزشتہ روز جب امریکہ پہنچیں تو ڈاکٹر طارق شہاب

پھول اور غبارے لے کر ائر پورٹ پہنچ گئے اور انہوں نے نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا۔امریکہ پہنچنے کے بعد ریما خان نے واشنگٹن ڈی سی میں ایسوی ایشن آف پاکستانی فزیشن اور نارتھ امریکہ کی سالانہ تقریب میں بھی شرکت کی۔امریکہ پہنچنے کے بعد ریما خان نے کہا کہ جو لوگ میری ازدواجی زندگی بارے افواہیں پھیلارہے تھے اب انہیں سمجھ آگئی ہوگی کہ ہمارے تعلقات پہلے کی طرح خوشگوار اور مضبوط ہیں۔وہ لوگ جو افواہیں پھیلا کر خوش ہورہے تھے ان سب کے منہ بند ہوگئے ہیں اور ایک طرح سے انہیں سانپ سونگھ گیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اختلاف بارے افواہیں ایک ساتھی اداکارہ نے پھیلائی تھیں جن کے پاس صرف یہی کام ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ایوینجرز نے پاکستان، بھارت، یو اے ای اور امریکا سمیت دنیا بھر میں پہلے 3 دن میں ریکارڈ 75 ارب روپے کمائی کی تھی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں دنیا کی سب سے بڑی فلمی مارکیٹ چین شامل نہیں جہاں فلم بعد میں ریلیز کی جائے گی۔صرف شمالی امریکا کی بات ہو تو فلم نے صرف ابتدائی 3 دن میں ریکارڈ 30 ارب روپے کمائے جب کہ بھارت


میں یہ فلم 100 کروڑ کا چھکا تو پہلے ہفتے میں ہی لگا چکی ہے اب اس فلم نے ’جنگل بک‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جس کے بعد یہ فلم انڈیا میں ہالی وڈ کی سب سے کامیاب فلم بن چکی ہے۔’جنگل بک‘ نے بھارت سے 187 کروڑ کا بزنس کیا تھا جب کہ ’ایوینجرز‘ ہالی وڈ کی پہلی فلم ہے جو بالی وڈ کے دیس میں 200 کروڑ کا بزنس کرلے گی اور فلم کا جس طرح کا بزنس چل رہا ہے تو یہ فلم وہاں کروڑوں کی ٹرپل سنچری بھی اسکور کرسکتی ہے۔پاکستان میں ایوینجرز نے زبردست بزنس کیا لیکن کوئی ریکارڈ نہیں توڑ پائی اور اب تک 17 کروڑ کے بزنس کے باوجود اس کی اوپننگ سلمان کی ’سلطان‘ اور ہالی وڈ کی ’فیوریس7‘ اور ’فاسٹ اینڈ فیوریس 8‘ سے ہی کم رہی ہے۔چین میں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے فلم شمالی امریکا کو چھوڑ کر انٹرنیشنل مارکیٹ کی اوپننگ کا ریکارڈ بھی نہیں توڑ سکی تاہم ’ایوینجرز‘ نے انٹر نیشنل مارکیٹ سے 45 ارب روپے کا اوپننگ بزنس کیا جب کہ ’فاسٹ اینڈ فیوریس 8‘ نے اسی مارکیٹ سے 50 ارب روپے کی اوپننگ کی تھی جس میں اکیلے چین کا حصہ 22 ارب روپے تھا۔ایوینجرز اب تک دنیا بھر سے صرف 11 دن میں 140 ارب روپوں کا بزنس کرچکی ہے جس میں صرف شمالی امریکا کا حصہ 55 ارب جب کہ پاکستان، بھارت، یورپ سمیت دنیا بھر کا حصہ 85 ارب ہے اور ابھی اس فلم کا چین میں ریلیز ہونا باقی ہے۔
.

Post a Comment

0 Comments