نامور (ن) لیگی سیاستدان کی فنکا ر بیگم صاحبہ نے بیرون ملک روانگی کے لیے بریف کیس تیار کر لیا، یہ کون ہیں اور اپنے شوہر کی مدد سے قومی خزانے کو کس طرح چونا لگاتی رہیں؟ ا

نامور (ن) لیگی سیاستدان کی فنکا ر بیگم صاحبہ نے بیرون ملک روانگی کے لیے بریف کیس تیار کر لیا، یہ کون ہیں اور اپنے شوہر کی مدد سے قومی خزانے کو کس طرح چونا لگاتی رہیں؟ انکشاف ہوگیا


PMLN MINISTER WIFE SCANDAL


نامور (ن) لیگی سیاستدان کی فنکا ر بیگم صاحبہ نے بیرون ملک روانگی کے لیے بریف کیس تیار کر لیا، یہ کون ہیں اور اپنے شوہر کی مدد سے قومی خزانے کو کس طرح چونا لگاتی رہیں؟ انکشاف ہوگیا ۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگی وزیر زعیم قادری کی اہلیہ نے ملک



چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صاف پانی کرپشن اسکینڈل میں ملوث صوبائی وزیر مذہبی امور زعیم قادری کی اہلیہ کا نیب کے سامنے پیش ہونے کی بجائے ملک سے فرار ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ زعیم قادری اپنی اہلیہ کو پاکستان سے فرار کروانے کی کوشش میں ہیں تاکہ نیب کے سامنے ان کی اہلیہ کو جواب دہ نہ ہونا پڑے۔شہباز شریف نے لاہور میں غریب عوام کو صاف پانی فراہمی کا منصوبہ بنا کر من پسند خواتین کو اعلیٰ عہدے دے دئے تھے ، ان خواتین میں صوبائی وزیر مذہبی امور زعیم قادری کی اہلیہ بھی شامل تھیں جنہیں لاکھوں روپے کی ماہانہ تنخواہ پر بھرتی کیا گیا تھا۔ لاہور کی غریب عوام کو صاف پانی کی فراہمی


کے نام پر شہباز شریف مافیا نے اربوں روپے لُوٹ لیے ہیں جبکہ غریب لاہوریوں کو ابھی تک ایک بوند پانی تک فراہم نہیں کیا گیا۔صاف پانی کرپشن کی تحققیات میں نیب حکام مصروف ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران پہلے ہی لندن فرار ہو چکے ہیں۔ علی عمران کا شہباز شریف کا داماد بننے سے قبل بھاٹی لاہور کے علاقہ میں 3 عدد دکانیں تھیں، لیکن شہبازشریف کا داماد بننے کے بعد لاہور میں 3 عدد پلازے کا مالک ہے اور یہ دولت علی عمران کو نہ جانے کس نے دے رکھی ہے۔ لیکن چیف جسٹس آفپاکستان میاں ثاقب نثار کے از خود نوٹس کے بعد ان اربوں روپے لوٹنے والے تحقیقات کا سامنا کرنے کی بجائے پاکستان سے فرار ہو رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ زعیم قادری اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیےان کا نام ای سی ایل میں فوری ڈالا جانا چاہئیے۔
 

Post a Comment

0 Comments