سعودی عرب نے اپنی نگاہیں شاہد خان آفریدی اور انضمام الحق پر مرکوز کر دیں، مگر کیوں؟ ناقابل یقین خبر آگئی
![]() |
INZMAM AND SHAHID KHAN AFRIDI
جدہ(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے کرکٹ حکام کی نگاہیں رواں سال کے آخر میں ہونے والے ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں شاہد آفریدی اور انضمام الحق پر مرکوز ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال دسمبر میں 6 روزہ جدہ ٹی ٹین ٹورنامنٹ منسٹری آف ایجوکیشن سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
جس میں شرکت کیلئے شاہد آفریدی اور انضمام الحق سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ سعودی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم ندوی کاکہناہے کہ دونوں سابق پاکستانی کپتان شائقین کی بڑی تعداد کو میدان میں لانے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنی طرز کی پہلی لیگ ٹی ٹین لیگ کا رنگا رنگ آغاز ایک شاندار تقریب سے ہونے جا رہا ہے جس کے لیے تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں جس کے بعد پہلا میچ کیرالہ ٹائیگر بہ مقابلہ بنگال ٹائیگر اور دوسرا میچ مراٹھا عربیئن اور پختون کے درمیان ہوگا۔ خیال رہے کہ دس اوورز پر مشتمل کرکٹ میچ کا دورانیہ نوے منٹ ہوگا جس میں ہر بولر زیادہ سے زیادہ دو اوور کرواسکتا ہے جہاں سب سے بڑا امتحان بولرز کا ہی ہونے ہی جا رہا ہے کیوں کہ ہوگی چوکوں اور چھکوں کی برسات اور بلے بازوں کی موجیں۔ تاہم بولرز بھی رنز بچانے کے بجانے وکٹیں اُڑانے کو تیار ہیں جب کہ فیلڈرز نے بھی باؤنڈریز پر کیچ پکڑنے اور پچ کے درمیان بھاگتے بلے بازوں کو رن آؤٹ کرنے کی خصوصی مشق کررکھی ہے جس سے لگتا ہے کہ ٹی ٹین لیگ دنگل دھواں دار اور جوش و ولولے سے بھرپور ہوگا ۔
|

0 Comments