شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج پھرہو گی

شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج پھرہو گیشریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی 

سماعت آج پھرہو گی




شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج پھر ہو گی ،عدالت نے مریم نواز کے وکیل کو بھی جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا پر جرح کیلئے طلب کر رکھا ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نوا ز کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کریں گے، نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث مسلسل دسویں روز بھی جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا پر جرح کرینگے۔جبکہ عدالت نے مریم نواز کے وکیل کو بھی واجد ضیا پر جرح کیلئے طلب کر رکھا ہے۔نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔