دبنگ خان نے جودھپور جیل سے رہائی کے بعد ایسا کیا کام کر دیا کہ پورے بھارت میں دھوم مچ گئی، خبر آگئی
کے موقع پر سلمان خان کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہ رہا، تصاویر اور ویڈیوز بنوانے کا سلسلہ رکا تو سلو میاں نے جاتے ہوئے اسکول کے لیے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ سلمان خان کو چند روز قبل کالے ہرن شکار کیس میں جودھ پور کی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم دو روز بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔دبنگ خان رہائی کے فوراً بعد ممبئی پہنچے تو وہاں اُن کی توقعات کے برعکس مداحوں کی جانب سے پرشاندار استقبال کیا گیا جس نے سلو میاں کو آبدیدہ کردیا۔اس موقع پر سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی رہائی کے بعد شاندار استقبال کئے جانے پر آبدیدہ انداز میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بُرے وقت میں میری ساتھ رہنے پر، میری حمایت کرنے پر اور بے انتہا محبت کرنے پر شکر گزار ہوں۔سلمان خان نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم ریس 3 کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس میں دبنگ خان کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس، ثاقب سلیم شامل ہیں۔ بالی ووڈ کے سلطان کو جودھ پور کی عدالت میں دوبارہ پیشی کے لیے 7 مئی کو طلب کیا گیا ہے، فلموں کی شوٹنگ اگر بیرون ملک میں ہوگی تو دبنگ خان بیرون ملک جانے سے قبل عدالت کو آگاہ کریں گے۔(
Social Plugin