آؤ میں تمہیں بیوٹی پارلر میں نوکری پر لگوا دوں ۔۔۔۔۔ نوجوان لڑکی کو نوکری کا جھانسے دے کر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،زیادتی کرنے والا یہ شخص کون ہے؟ چند روز قبل راولپنڈی میں پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات سامنے آگئیں

آؤ میں تمہیں بیوٹی پارلر میں نوکری پر لگوا دوں ۔۔۔۔۔ نوجوان لڑکی کو نوکری کا جھانسے دے کر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،زیادتی کرنے والا یہ شخص کون ہے؟ چند روز قبل راولپنڈی میں پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات سامنے آگئیں

راولپنڈی(ویب ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے ٹاہلی موڑی میں بیوٹی پارلر میں نوکری دینے کے بہانے لڑکی کو اغواء کے بعد ریپ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے متاثرہ لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میںریپ کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جارہا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارے جا رہے ہیں۔کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کرانے والی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ مورگاہ موڑ کے قریب گاڑی کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ اسی دوران ایک پراڈو گاڑی جس کا نمبر اے ڈی 155 تھا آکر رکی جس کی فرنٹ سیٹ پر ایک لڑکا اور ایک لڑکی بیٹھے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار افراد نے انہیں لفٹ دی اور راستے میں بتایا کہ ہمارا بیوٹی پارلر ہے اور نوکری کا جھانسہ دے کر میرا نمبر لیا۔مدعیہ مقدمہ کا کہنا تھا کہ نوجوان لڑکے نے کال کر کے مجھے بیوٹی پارلر لے جانے کا کہا اور ایک کمرے میں لے گیا جہاں اس نے مجھے تشدد اور ریپ کا نشانہ بنایا اور شور کرنے پر مجھے دھمکیاں دیں۔متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ چوھدری فیصل نےزیادتی کے بعد میرے کسی کو نہ بتانے کی شرط پر جانے کی اجازت دی تھی۔لڑکی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار، وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی۔ایس ایس پی آپریشن محمد بن اشرف نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمہ کے اندراج اور میڈیکل کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ایس پی پوٹھار ڈویژن سید محمد علی نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے موبائل فونز کا ریکارڈ اور لڑکی سے زیادتی کرنے کے لیے جو گاڑی استعمال کی گئی ہے اس کی تفصیلات اکٹھی کر لی گئیں ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائیگا۔(م،ش)