اگر نواز شریف میری یہ تین باتیں مان لیتے تو آج پاکستان کے مقبول ترین حکمران ہوتے ۔۔۔ 70 کی دہائی میں چودھری شجاعت نے میاں صاحب کو کیا نصیحت کی تھی؟ کتاب ” سچ تو یہ ہے” سے اقتباس
لاہور(ویب ڈیسک) چودھری شجاعت اپنی کتاب ” سچ تو یہ ہے” میں ایک واقعہ لکھتے ہوئے کہتے ہیں وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے پہلے اسلام آباد ہوٹل میں نواز شریف نے ایک پارٹی میٹنگ بلائی ۔ وہاں بہت سے مقررین نے تقریریں کیں اور میرا تقریر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔مجھے مجبوراً تقریریں کرنی پڑی۔ یہ دیکھ کر ارکان قومی اسمبلی کس طرح نواز شریف کی چاپ لوسیاں کر رہے ہیں میں نے کہا کہ میں بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ میں نے کہا میاں صاحب میں صرف تین باتیں کہنا چاہوں گا۔ جب آپ وزیراعظم بن جائیں تو ان تین باتوں کا بہت خیال رکھیں ۔ پہلی بات چاپلوسوں کی باتوں میں نہ آئیں ۔ دوسری بات منافقوں سے دور رہیں اور تیسری بات آپ میں ” میں ” نہیں آنی چاہیے۔ یہ تین باتیں کرکے میں سٹیج سے نیچے اترا تو تمام ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ جب ہم گاڑی میں بیٹھ کر واپس گھر آرہے تھے تو اسمبلی کے آگے سے گزرتے ہوئے میاں صاحب نے مجھ سے پوچھا کہ آپ جو تین باتیں بتا رہے تھے وہ دوبارہ بیان کریں ۔ میں نے دوبارہ انہیں وہ باتیں سنائیں ۔ لیکن افسوس سے کہنا چاہوں گا کہ میاں صاحب نے میری تینوں باتوں پر الٹ ہی عمل کیا۔چو ہدری شجاعت حسین کا اپنی کتاب میں کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے والد میاں شریف نے نواز شریف کو پیسے دے کر ہمارے گھر بھیجا تھا تو میرے والد نے کہا کہ ہم پیسے لیتے نہیں دیتے ہیں
اور یہیں سے نواز شریف کی سیاست کا آغاز ہوا تھا۔شریف خاندان سے حسن سلوک کے حوالے سے لکھا کہ نواز شریف جب سعودی عرب چلے گئے تو حمزہ ہمارے مسلسل رابطے میں تھے ،حمزہ فون پر جب بھی کوئی مسلہ بیان کرتے یا شکایت کرتے تو ہم ان کا مسلہ حل کرنےکی کوشش کرتے ، شریف خاندان کے ملازموں اور گارڈز کو تنخواہیں بھی باقاعدگی سے ادا کی جاتی رہیں ، ایک دن حمزہ نے شکایت کی کہ فیملی کے ساتھ جب بھی باہر کھا نا کھانے جاتا ہوں تو ایجنسیوں کے لوگ ساتھ والے ٹیبل پر بیٹھ جاتے ہیں اور پرائیویسی متاثر ہوتی ہے ، یہ مسئلہ چوہدری پرویز الہی نے حل کر ا دیا ۔چودھری شجاعت حسین کی خود نوشت” سچ تو یہ ہے” کی تقریب رونمائی آج ہوئی ۔ تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ کے رہنما وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تھے جن کا لاہور پہنچنے پر ق لیگ کے سینئر رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ تقریب میں ممتاز سیاستدان، دانشور، صحافی ،اینکر اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب آواری ہوٹل میں ہوئی جس کے لیے چودھری پرویز الہیٰ نے مہمانوں کو مدعو کیا تھا۔
Social Plugin