احد چیمہ کے بعد نواز شریف کے قریبی ساتھی کے گرد گھیرا تنگ۔۔۔ احتساب عدالت سے بڑی کارروائی کی خبر آ گئی
احد چیمہ کے بعد نواز شریف کے قریبی ساتھی کے گرد گھیرا تنگ۔۔۔ احتساب عدالت سے بڑی کارروائی کی خبر آ گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) احد چیمہ کے بعد ایک اور سرکاری افسر کی باری آ گئی ، نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ، سرکاری افسر سابق وزیراعظم نواز شریف کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ، آمد ن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔فواد حسن فواد پر راولپنڈی میں مبینہ طو رپر اربوں روپے کا پلازہ بنانے کا الزام ہے جبکہ فواد حسن فواد پر ملک کے مختلف علاقوں میں زرعی اراضی کی الاٹمنٹ اور مہنگی ہاؤسنگ اسکیموں میں پلاٹ حاصل کرنے کا الزام ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فواد حسن فواد کے خلاف نیب لاہور پہلے سے ہی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری کر رہا ہے۔جبکہ دوسری جانب اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے مرکزی ملزم فواد حسن فواد نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وفاقی حکومت سے ایکس پاکستان چھٹی کی درخواست دی گئی ہے جو کہ اعلی اتھارٹی نے منظور کر لی ہے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ معروف افضل دیں گے،
جنہوں نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کا عملاً انتظام سنبھال لیا ہے فواد حسن فواد شریف خاندان کی اربوں روپے کی کرپشن میں مرکزی ملزم ہیں اور نیب کی تحقیقات بھی بھگت چکے ہیں فواد حسن فواد پر بھاری اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ فواد حسن فواد کی چھٹی دو سال کے لئے منظور کی گئی ہے تاہم نیب نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ فواد حسین فواد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جبکہ حکومت نیب کے احکامات پر عمل کرنے سے کترا رہی ہے ۔واضح رہے کہ فواد حسن فواد کی نیب انکوائری کے بعد ممکنہ گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے کے لئے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے انٹرویو لے لیا ہے۔ جس کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ معروف افضل کو یہ عہدہ تفویض کر دیا جائے گا۔
Social Plugin