ڈونلڈ ٹرمپ کی میزائل بابا سے ملاقات کب اور کہاں ہونے والی ہے؟ ٹاپ سیکرٹ لیک ہو گیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی میزائل بابا سے ملاقات کب اور کہاں ہونے والی ہے؟ ٹاپ سیکرٹ لیک ہو گیا



واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کے درمیان ملاقات اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان خفیہ اور براہ راست رابطے جاری ہیں۔ سی این این نے اپنی تازہ نشریات میں یہ اطلاع دی ہے کہ سی آئی اےکے سربراہ اور نامزد وزیر خارجہ پومپیو امریکہ کی طرف سے اس سربراہ ملاقات کی راہ ہموار کرنے کے لئے انٹیلی جنس چینل کو استعمال کر رہے ہیں۔ اگر پومپیو کی نامزدگی کی توثیق ہو جاتی ہے تو پھر وہی سربراہی کانفرنس کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ سی این این کے مطابق دونوں ممالک کے حکام نے کئی مرتبہ بات چیت کی ہے اور ایک تیسرے ملک میں ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے جنوبی کوریا کے نمائندے کے ذریعے صدر ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا۔ سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر نے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے حوالے سے بات چیت کرنے کے حوالے سے دوبارہ آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے لئے مقام کا تعین کیا جا رہا ہے۔ شمالی کوریا کی خواہش ہے یہ مذاکرات اس کے دارالحکومت میں ہوں۔ اس کے علاوہ منگولیا کے دارالحکومت کا نام بھی ممکنہ مقام کے طور پر سامنے آیا ہے۔واضح رہے لپ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کے درمیان ملاقات اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان خفیہ اور براہ راست رابطے جاری ہیں۔