پیپلز پارٹی نےرنگ دکھانا شروع کر دیا، آج سینیٹ میں (ن) لیگی رہنماؤں کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شیری رحمن کے اشاروں پر عمل درآمد نے ن لیگی سینیٹر مشاہداللہ خان کو برہم کر دیا اور انہوں نے کہا چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کو اپوزیشن لیڈر کی مرضی سے نہ چلائیں ۔سوموار کے روز اجلاس کے دوران اس دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں کے حوالے سے تحریک پر بحث کے آخر میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان کے خطاب کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے محصولات سینیٹر ہارون اختر جواب دینے کے لئے کھڑے ہو گئے جبکہ اپوزیشن لیڈر شیری رحمن نے اعتراض کیا ہے کہ تحریک کا جواب وزیر مملکت برائے خزانہ دیں گے اس موقع پر چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر ہارون اختر خان کو بات کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں بیٹھنے کی ہدایت کی مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر مشاہداللہ خان کھڑے ہو گئے اور کہا ہے کہ ایوان اپوزیشن لیڈر کی مرضی سے نہیں چلے گا اگر سینیٹر ہارون اختر بات کرنا چاہئے ہیں تو انہیں اجازت دی جائے جبکہ چیئر مین سینیٹ نے انہیں بات کرنے کی اجازت دے دی۔