پولیس اہلکاروں سے جھگڑا کرنے والے چینی انجینئرز کے ساتھ وطن واپسی پر کیا کارروائی ہو گئی ؟ تازہ ترین خبر آ گئی
نیوال (ویب ڈیسک)پاک چائینہ دوستی سمندروں سے گہری ہمالیہ سے اونچی اور شہد سے میٹھی ہے چند افراد کی غیر ذمہ درا نہ حرکت سے برسوں پر پھیلے لا زوال تعلقات میں دراڑ نہیں پڑ سکتی ۔ دونوں طر ف کے بیانات سننے کے بعد جھگڑے میں ملوث 5 چائینز کو واپس بھیج دیا گیا۔
ی سی او آفس خانیوال میں چائینز کمپنی کے جی ایم مسٹرپین نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھگڑے میں ملوث انجینئرز کو ملازمتوں سے برخاست کر کے چینی قوانین کے تحت چائنہ میں کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سردار مظفر خان نے کہا دونوں ممالک کے تعلقات عظیم الشان ہیں جو آزمائش کی ہر گھڑی میں پورے اترے۔ ایم فور موٹروے پر کام بلا تعطل جاری رہے گا۔ ڈی پی او خانیوال چوہدری رضوان عمر گوندل نے کہاپنجاب پولیس ایک تربیت یافتہ فورس ہے جو شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی ضامن ہے، چائینز کی حفاظت کا فرض پہلے کی طرح ادا کرتی رہیگی۔دوسری جانب خبر کے مطابق پاکستان میں فیصل آباد سے ملتان تک بننے والی ایم فور موٹروے پر کام کرنے والی ایک تعمیراتی کمپنی سنکیانگ بیژن روڈ اینڈ بریج کپمنی کے نور پور کے مقام پر واقع کیمپ میں بدھ کے روز پولیس کے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد حکام کی جانب سے پولیس کو معاملے کی چھان بین کی ہدایت کی گئی تھی۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ چینی اور دیگر غیر ملکی افراد کی حفاظت کے لیے خصوصی طور پر تشکیل دی جانے والی پولیس فورس ہے جو کیمپ کے اندر ہی تعینات تھے۔
0 Comments