”میں باغ میں بیٹھی ہوں اور۔۔۔“ سنی لیون نے پہلی مرتبہ انتہائی ”شریف“ تصویر مداحوں کیساتھ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ایسی دھوم مچی کہ صارفین نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکرپرسن اقرارالحسن نے دوسری شادی کر لی ہے جس کا اعتراف انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت کیا جب ایک صارف نے اقرار الحسن اور ان کی دوسری بیوی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ’وضاحت‘ طلب کی۔
اقرار الحسن نے سماءنیوز کی اینکرپرسن فرح یوسف کیساتھ دوسری شادی کر لی ہے اور اس کا اعتراف کرتے ہوئے صارفین کے اعتراضات کی وضاحت کیلئے اپنی دونوں بیویوں کی ایک ساتھ بیٹھے تصویر بھی اپ لوڈ کی جس پر پاکستانی مرد تو ہکے بکے ہی ہو گئے اور حسرت بھری نگاہوں سے اقرار الحسن کو دیکھتے رہ گئے۔
اقرار الحسن نے مذکورہ صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا ”جی ہاں“
اس جواب کے بعد مشال خان نامی صارف نے اپنی ایک پوسٹ کمنٹ میں لگاتے ہوئے لکھا ”اقرار بھائی ذرا اس کی وضاحت تو کر دیں برائے مہربانی؟؟؟؟“ جبکہ اس پوسٹ میں لکھا تھا ”ایک بات سمجھ نہیں آئی اقرار بھائی۔ آپ جب بھی جاتے ہیں پہلااور عینی بھابھی کے ساتھ ان کی تصاویر لازمی ہوتی ہیں آپ کے ساتھ۔۔۔ اس بار آپ چھٹیوں پر دوستوں کیساتھ گئے تھے کیا؟؟؟؟“اقرار الحسن نے اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وہ اعتراف کیا جو بہت کم لوگ جانتے تھے۔ انہوں نے لکھا ”وضاحت؟؟؟ وہ میری بیوی ہے اور میرے ساتھ دورے پر گئی تھی۔ کوئی مسئلہ ہے؟؟؟“اس اعتراف کے بعد چند صارفین کی جانب سے یہ گمان بھی ظاہر کیا گیا کہ اقرار الحسن شائد اپنی پہلی بیوی سے دوسری شادی سے متعلق چھپا رہے ہیں جس کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اقرار الحسن نے اپنی دونوں بیویوں کی ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا ”چھپا رہا ہوں؟؟؟ تم ضرور مذاق کر رہے ہو۔ یہ ہے میرا جواب۔۔۔ میری دونوں بیویاں اور بیٹا“

0 Comments