بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اورگھناؤنی سازش بے نقاب ہو گئی۔۔۔ایسی خبرسامنے آگئی کہ آپ دنگ رہ جائیں گے
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کی پاکستانی سفارت کاروں کے خلاف ایک اور گھنائونی سازش سامنے آگئی۔بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے)نے ایک پاکستانی سفارت کار کو ’مطلوب افراد‘ کی فہرست میں شامل کرتے مذکورہ سفارت کار کی تصاویر جاری کی ہیں اور اب اس بات کی تیاری کی جارہی ہے کہانٹرپول کے ذریعےریڈکارنرنوٹس جاری کروائے جائیں۔بھارتی تحقیقاتی ادارے کی سازشی تھیوری کے مطابق عامر زبیر صدیقی 2014ءکے دوران کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزاآفیسر کے طور پر تعینات تھےاور انہوں نے سری لنکن اور بھارتی ایجنٹوں کے ذریعے بھارت میں موجود امریکی اوراسرائیلی قونصل خانوں کے ساتھ ساتھ بھارتی آرمی اور نیوی کی اہم تنصیبات کے خلاف 26/11 طرز کے حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔عامرزبیرصدیقی کے ساتھ تین اور پاکستانی سفارت کاروں کوبھی بھارت نے موردِ الزام ٹھہرایا ہے تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے کسی پاکستانی سفارت کار کو’مطلوب افراد‘ کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے اس کے خلاف ریڈکارنرنوٹس جاری کروانے کی سازش کی ہے۔بھارتی تحقیقاتی ادارے جو سازشی رپورٹ تیارکی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ 2009ء سے 2016ء کے
دوران کولمبو میں تعینات عامرزبیر صدیقی نے دیگر تین پاکستانی سفارتی عملے کے ساتھ مل کر چنائے اور بنگلور میں واقع امریکی و اسرائیلی قونصل خانوں کے ساتھ ساتھ بھارت کی دفاعی تنصیبات پر دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔بھارتی ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے ذریعےپاکستانی سفارتی عملے کے خلاف تحقیقات میں خاصی مدد ملی ہے۔ سازشی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان افسران نے دہشت گرد حملوں کا جو منصوبہ تیار کیا تھا اس کے مطابق چنائے میں امریکی قونصلیٹ پر حملے کا کوڈورڈ’’شادی ہال‘‘ تھا۔حملہ آوروں کو ’’باورچی‘‘ کا نام دیا گیا تھااورقونصلیٹ میں جو بم نصب کیے جانے تھےانہیں’’مصالحہ‘‘کا کوڈورڈ بھی دیا گیا تھا۔
Social Plugin