آپریشن ردالفساد ایک نظریہ،پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت
رکھتی ہے:آرمی چیف
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفسا د صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے ،پاک فوج اور قوم دہشت گردی کو ملک سے اکھاڑپھینکنے کے لئے پر عز م ہے ،ہم نے ملک سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا ہے ،افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں قیام امن ممکن نہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق کاکول اکیڈمی میں134ویں پاسنگ آوٹ پریڈکی تقریب کاانعقاد ہوا جس میں فاٹا31،بلوچستان67اور6سعودی عرب کے کیڈٹس پاس آوٹ ہوئے جبکہ اس تقریب کے آرمی چیف نے بحیثیت مہمان خصوصی پاسنگ آوٹ پریڈمیں شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا اور کا میاب کیڈٹس کومبارکبادپیش کی۔
اس موقع پر کیڈٹس سے اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاس آوٹ ہونےوالے کیڈٹس اپنی پیشہ ورانہ تربیت پرتوجہ دیں،دورحاضر میں جنگی رجحانات بڑھ رہے ہیں جدیدجنگیں مشکل ہوتی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاس آوٹ ہونےوالے کیڈٹس دنیاکی بہترین،پیشہ ورانہ فوج میں شامل ہورہے ہیں،پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد آپ پر ذمہ داریاں زیادہ ہیں،ملک کودرپیش چیلنجز روایتی اور غیر روایتی ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لے،مقبوضہ کشمیرکے عوام کواپنے مستقبل کے فیصلے کرنےکاحق حاصل ہے۔

0 Comments