انا للہ و انا الیہ راجعون :پاکستان کی نامور اور لیجنڈ شخصیت کا انتقال، پی ٹی وی ، ریڈیو پاکستان اور شوبز کے حلقوں میں سوگ کی فضا طاری

انا للہ و انا الیہ راجعون :پاکستان کی نامور اور لیجنڈ شخصیت کا انتقال، پی ٹی وی ، ریڈیو پاکستان اور شوبز کے حلقوں میں سوگ کی فضا 

انا للہ و انا الیہ راجعون :پاکستان کی نامور اور لیجنڈ شخصیت کا انتقال، پی ٹی وی ، ریڈیو پاکستان اور شوبز کے حلقوں میں سوگ کی فضا طاری
لاہور ( ویب ڈیسک) ڈپٹی اورکنٹرولر سنٹرل پروڈکشن یونٹ ریڈیو پاکستان لاہور سید شہوار حیدر کرشن نگر اسلام پورہ کے قبرستان میں سپرد خاک ،نماز جنازہ جامع مسجد صاحب الزمانؑ حیدر روڈ میں ادا کی گئی،جس میں موسیقار مجاہد حسین،شاعر عمران نقوی،گلوکار انور رفیع، علی رضا پروگرام منیجر سی پی یو شاہد امین،گلوکار پروڈیوسر ثروت علی خان اور سابق کنٹرولرسنٹرل پروڈکشن یونٹ سید خالد وقار سمیت مرحوم کے دوستوں عزیزواقارب اور ریڈیو پاکستان لاہور سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شامل تھیں ۔سید شہوار حیدر نے اپنے 1987ء میں ریڈیو پاکستان کو بطور پروڈیوسر جوائن کیا اور ان کی پہلی تعیناتی ریڈیو پاکستان گلگت میں ہوئی انھوں نے طویل عرصہ ریڈیو پاکستان لاہور میں گزارہ یہیں پر ہی وہ پہلے سینئر پروڈیوسر راور بعد میں ترقی کرکے پروگرام منیجر تعینات ہوئے انہیں موسیقی کے شعبے میں عبور حاصل تھا ان کے بنائے ہوئے نغمات اور غزلیں ریڈیو لاہور سے مقبول ہوئیں ان کا شمار ریڈیو کے ان چیدہ آفیسرز میں کیا جاتا ہے جنہوں نے موسیقی کے حوالے سے ریڈیو کا عروج دیکھا ،سید شہوار حیدر نے استاد نصرت فتح علی خان ،حامد علی خان،ملکہ ترنم نور جہاں ،مہدی حسن ،غلام علی ،اے نئیراور ان جیسے اپنے فن میں یکتافن کاروں کے ساتھ کام کیا ،کچھ عرصہ قبل ان کو ترقی دے کرسنٹرل پروڈکشن یونٹ ریڈیو پاکستان لاہور میں بطور ڈپٹی کنترولر ،انچارج یونٹ تعینات کردیا گیا تھا